لندن،کرک اگین رپورٹ
کوئی بھی شاٹ کٹ ہو،آسٹریلین کرکٹرز پیچھے نہیں ہیں، 4 برس قبل بال ٹیمپرنگ واقعہ نے آسٹریلیا کرکٹ کو بری طرح داغدار کیا تھا اور اب ایک تازہ واقعہ نے ہر دو طرح کا نقصان کردیا ہے۔
انگلینڈ کی کائونٹی کرکٹ میں آسٹریلیا کے کرکٹر کی ایک عیاری پکڑی گئی ،نتیجہ میں اور ان کا ملک ایک بار پھر ریڈ لائٹ میں آیا ہے۔دوسرا نقصان یہ ہوا ہے کہ ان کی ٹیم ڈرہم کو 10 پوائنٹس کا جرمانہ ہوگیا ہے۔یوں وہ ٹ ویں سے چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے بیٹر نک میڈیسن اس ماہ کے شروع میں کائونٹی میچ میں بیٹنگ کرنے میدان میں آئے ۔ڈربی شائر کے خلاف میچ کے دوسرے دن وہ بیٹنگ کے لئے آئے تو ان کے ہاتھ میں گنڈاسا نما بیٹ دیکھ کر امپائر چونک گئے۔
امپائر حسن عدنان نے میچ روک کر گرفت کی۔پہلا جائزہ لیا تو سامنے آیا کہ بیٹ مقررہ سائز سے بڑا ہے۔اس کے بعد ڈسپلنری کمیٹی نے 2 بار بیٹ کے ٹیسٹ لئے۔دونوں بار بیٹ آئی سی سی رولز کے خلاف بڑا نکلا۔اس کے بعد اب کائونٹی نے یہ جرم تسلیم کرلیا ۔سزا کے طور پر اس کے 10 پوائنٹس کاٹ لئے گئے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بیٹر خلاف قانون بیٹ کے ساتھ بھی صرف ایک رن ہی بناسکے تھے۔
اس فیصلے سے مکی آرتھر کی کوچنگ میں کھیلنے والی ٹیم ڈربی شائر کو فائدہ ہوا ہے۔