| | |

آسٹریلیا نے کیچز ڈراپ،رن آئوٹ چھوڑدیئے،بھارت جیت گیا،پاکستان پہلی پوزیشن سے محروم

موہالی،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا نے کیچز ڈراپ،رن آئوٹ چھوڑدیئے،بھارت جیت گیا،پاکستان پہلی پوزیشن سے محروم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دورہ بھارت میں ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا ٹیم کو پہلا جھٹکا لگا ہے۔بھارت نے اپنے صف اول کے کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں آسٹریلیا کو پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں5  وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔3 میچزکی سیریز میں برتری بھی ہے۔ساتھ میں اس نے پاکستان کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم کیا ہے۔

بابر اعظم کو جو ٹائرپسند وہ فکس،جو ناپسند وہ ریزرو میں داخل،سوال پر کپتان کے رنگ اڑگئے

موہالی میں کینگروز فیلڈرز کی ناقص فیلڈنگ شکست کا سبب بنی،متعدد کیچز اور رن آئوٹ چانسز ضائع کئے۔277 رنزکے تعاقب میں بھارتی ٹیم کو بڑا ریلیف ملا،اس نے 5 وکٹوں پر اسکور پورا کیا،اننگ کی8 بالیں ابھی باقی تھیں۔

بھارت کی جانب سے شبمان گل نے 74 اور جیکوارڈ نے 71 رنزبنائے۔دونوں نے22 اوورز سے قبل 142 اسکور کی شراکت بنائی لیکن  اگلے 9 رنزمیں ان 2 سمیت تیسرے سری یاس ایئر 3 پر واپس گئے تو آسٹریلیا میچ میں واپس آگیا،آسٹریلیا کو چوتھی کامیابی 185 کے اسکور پر مل گئی،جب ایشان کشن 18 پر شکار ہوگئے۔اس کے بعد  کپتان کے ایل راہول اور سوریا کمار یادیو نے چارج سنبھالا۔متعدد چانسز ملے،فائدہ اٹھایا اور ٹیم کو فتح کے قریب لے گئے۔دونوں میں80  رنزکی شراکت بنی۔سوریا کمار فتح سے 12 رنز قبل 50 بناکر آئوٹ ہوگئے۔کے ایل راہول 58   پر ناقابل شکست لوٹے۔ایڈم زمپا 57 رنز کے عوض 2 وکٹ لے کر کامیاب رہے۔پیسرز زیادہ تر ناکام گئے۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھلایا۔مہمان ٹیم پچاس اوورز مکمل کھیل کر 276 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔ڈیوڈ وارنر نے 52 رنزبنائے۔سٹیون سمتھ 41 اور جوش انگلش 45 رنزکے ساتھ نمایاں تھے۔آسٹریلیا کی آخری 5 وکٹیں 28 رنزکے اندر گریں۔پیسر محمد شامی 51 رنزدے کر 5 وکٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس فتح کے ساتھ ہی بھارت آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزشین پر آگیا۔پاکستان کی دوسری پوزیشن ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *