کولکتہ ،کرک اگین
افغان پیسر کے بیان پرآسٹریلیا آگ میں،یہ جرات،وقار یونس کیا کررہے۔وقار یونس سمیت نامور کھلاڑیوں نے ویرات کوہلی کو سالگرہ مبارکباد دی ہے ۔وقار یونس نے تصویر بھی شیئر کی ہے۔
ادھر افغانستان کے پیسر نوین الحق کے کرکٹ آسٹریلیا سے سوال پر وہاں آگ لگ گئی ہے لیکن ان کے پاس سوائے میدان میں پرفارمنس سینے کے اور کوئی آپشن نہیں بچا ۔
نوین الحق نے کل سوال کیا تھا کہ کیا آسٹریلیا افغانستان سے نہ کھیلنے کے فیصلے کو جاری رکھےگا،اس لئے کہ باہمی سیریز سے انکار کرنے والا آسٹریلیا اب ورلڈکپ میں بھی افغانستان سے کھیلنے سے انکار کرے۔
آسٹریلین کرکٹ حلقوں میں اسے برا دیکھا گیا ہےاور اسے یوں تعبیر کیا گیا ہے کہ کیسی جرات کی گئی ہے لیکن فی الوقت کارکردگی دکھانا ہی اہم ہے اور میچ کھیلنا ضروری ہے۔
آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ 7 نومبر کو ممبئی میں شیڈول ہے۔