ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کو 164 پر ڈھیر کرکے نیوزی لینڈ ہدف کے تعاقب میں،کیا جیت ممکن ہوگی۔نیوزی لینڈ کیلئے کیا یہ آسان ہوگا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف 369 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرلے۔میزبان ملک ہونے کے ناطے اس نے اصل میں میچ دوسرے روز کھویا تھا،جب دسویں وکٹ پر 116 رنزبنوادیئے اور یہی نہیں خود وہ صرف 179 پر آئوٹ ہوا اور یہ آسٹریلیا کی پہلی اننگ کے 383 رنزسے 204 رنز کم تھے۔
ٹیسٹ میچ کے دوران عثمان خواجہ کا فاختہ لوگو بیٹ پچ پر آگیا،آئی سی سی پھر بے نقاب
آج میچ کے تیسرے روز اس نے واپسی کی اچھی کوشش کی ہے لیکن یہ فتح کی بنیاد ہوگا۔مشکل ہے۔ویلنگٹن میں پارٹ ٹائم اسپنر گلین فلپس نے آسٹریلیا کی مڈل آرڈر کو چیر پھاڑ دیا۔ تیسرے دن پہلے ٹیسٹ میں اس نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا 164 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔
نیوزی لینڈ جیت کے لیے 369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہے اور3 وکٹ پر اس کا اسکور 111 ہوا ہے ۔کین ولیسمن بھی آئوٹ ہوچکے ہیں۔راچن رویندرا56 رنزبناکر موجود ہیں۔