کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیاویمنز ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں پہلی ٹیسٹ شکست،ویرات کوہلی،پاکستان ٹیسٹ میچ کی نئی اپ ڈیٹ ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا نے میلبرن سٹارز کی اپیل مسترد کردی ہے۔انٹرنیشنل کھلاڑی انگلینڈ کے ٹام کرن کی 4 میچز کی معطلی برقرار ہے۔میلبرن سٹارز کی نمائندگی کرنے والےکرن نے امپائر کو اپنے پائوں تلے روندنے کی کوشش کی تھی۔اس پر 4 میچزکی معطلی ہوئی۔اب اس کی اپیل بھی مسترد ہے۔
جنوبی افریقا سے اچانک بھارت واپس جانے والے ویرات کوہلی کے بارے میں بریکنگ نیوز ہے کہ وہ واپس جنوبی افریقا آرہے ہیں اور منگل سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔
امن کا پیغام،عثمان خواجہ کی نئی درخواست بھی آئی سی سی نے مسترد کردی،کبوترلوگو سے بھی تکلیف
اگر پاکستان کو میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ جیت کر آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو زندہ رکھنے کی کوئی امید ہے تو اسے پہلے دن میزبان ٹیم کے ساتھ رفتار برقرار رکھنا ہوگی۔سابق ٹیسٹ لیگ اسپنر کیری او کیف نے کہا کہ جب ٹیسٹ کرکٹ کی بات آتی ہے تو آسٹریلوی سب سے آگے ہیں اور جو بھی حریف ان کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں اسے شکست دیں گے۔
بھارت کبھی جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز جیت سکا؟کہانی جانیئے
کرکٹ آسٹریلیاکی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھارتی خواتین کے سامنے ہتھیار پھینک دیئے،تاریخ میں پہلی ٹیسٹ شکست ہوگئی ہے۔بھارت نےممبئی میں آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ 8 وکٹ سے جیت لیا ہے۔میزبان ٹیم 75 رنز کا ہدف 2 وکٹ پر پورا کیا۔
ڈیوڈ وارنر کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی جلدی ہے،انہوں نے فیملی کے ساتھ کرسمس منائی ہے اور ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔