کرک اگین رپورٹ ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ پلان لیک،روہت شرما اور عثمان خواجہ کیا کرنے والے۔ بھارت کے موجودہ ٹیسٹ کپتان روہت شرما نے اگرچہ یہ کہا ہے کہ وہ فی لحال ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں رکھتے لیکن دورہ انگلینڈ جو کہ جون میں ہے اس میں ان کی شمولیت کافی مشکل ہے۔ ان کو چیمپینزٹرافی 2025 تک موقع دیا جائے گا ،جس کا مطلب ہے اگلے مہینے وہ شروع ہونی ہے۔ چیمپینزٹرافی مارچ میں وہ تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہو سکتے ہیں البتہ ویرات کوہلی کا معاملہ دوسرا ہے ان کی رپورٹ ملاحظہ فرمائیں۔ ویرات کوہلی کی موجودہ فارم…
Author: admin
پی سی بی کا صائم ایوب کیلئے بڑا فیصلہ ،فوری ایکشن چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجے کا فیصلہ۔ سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز سے اپوائمنٹ طے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا صائم ایوب سے خود بھی رابطہ، خیریت دریافت کی۔صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم کا چیک اپ کریں گے۔ صائم سٹائلش زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔محسن نقوی۔ صائم کی انجری پر بہت تشویش ہے۔ دنیا کے بہترین ہسپتال میں چیک اپ اور علاج…
سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،آسٹریلیا کی سیٹ کنفرم،پروٹیز سے ٹاکرا،بھارت سمیت سب باہر،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر 2023-25 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مسلسل 2 فائنل کھیلنے کے بعد باہر ہوا ہے۔پہلی بار فائنل میں نیوزی لینڈ اور دوسری بار آسٹریلیا سے ہارا تھا۔آسٹریلیا مسلسل دوسری بار اور جنوبی افریقا پہلی بار فائنل میں پہنچے ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ کے دوران بھارتی سپورٹ سٹاف فیلڈنگ پر آگیا،بائونڈری سے قبل بال…
سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔ایک اور بھارتی غرور کا خاتمہ،سڈنی ٹیسٹ میں شکست،آسٹریلیا 10 برس بعد بارڈر،گاواسکر ٹرافی جیت گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ بڑے ارام سے 6 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ کھیل کے تیسرے روز کھانے کے وقفے کے بعد آسٹریلیا نے 162 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اننگز کی خاص بات عثمان خواجہ کا پہلی بار فارم میں آنا تھا اگرچہ انہوں نے 41 رنز کی مختصراننگ کھیلی لیکن 45 بالز کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی بولرز کی ہمت کو ریزہ…
سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔سڈنی ٹیسٹ کے دوران بھارتی سپورٹ سٹاف فیلڈنگ پر آگیا،بائونڈری سے قبل بال پکڑلی،چیٹنگ کا الزام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی سپورٹ سٹاف کی جانب سے فیلڈنگ کے ہتھکنڈے سے قواعد کی خلاف ورزی کی شکایت بھارتی سوشل میڈیا فینز نے کی ہے۔سڈنی میں فیصلہ کن پانچویں ٹیسٹ کے دوران متعدد مواقع پر ناظرین نے دیکھا کہ بھارتی ٹیم کے عہدیدار گیند کو باؤنڈری تک پہنچنے سے پہلے ہی اٹھا رہے ہیںایسا لگتا ہے کہ یہ اقدام فیلڈرز کی توانائی کو بچانے میں مدد کے لیے ایک چال ہے، اس لیے انھیں باؤنڈری پر بھاگنے…
سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔سڈنی ٹیسٹ میں کپتانی کرنے والے کوہلی بال ٹیپمرنگ،سینڈ پیپیر،تلاشی کے مراحل میں کیوں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جسپریت بمراہ کی جگہ کپتانی کرنے والے ویرات کوہلی سڈنی کے ہجوم کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہوگئے۔انہوں نے بال ٹیپمرنگ کیلئے سینڈ پیپر استعمال کرنے کا اشارہ کیا،پھرآسٹریلیا کے رنز کے تعاقب کے دوران اشارہ کیا کہ ان کے پاس کوئی سینڈ پیپر نہیں تھا۔ بھارت نے آسٹریلیا کو 162 رنز کا ہدف دیا۔ کینگروز نے جاندار آغاز کیا، پہلے تین اوورز میں 35 رنز بنائے، جارحانہ کھیلنے والے سیم کونسٹاس پہلے آئوٹ تھے۔اس کے…
کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ ۔کیپ ٹائون ٹیسٹ،جنوبی افریقا کی پاکستان کو فالو آن کروانےکی تیاریاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ رکیلٹن نے اپنی پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری اسکور کی، پروٹیز کیپر بلے باز ویرینے نے پاکستان کے خلاف 600 رنز کا ہندسہ عبور کرنے کے لیے ایک سنچری بنائی۔جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی، میزبان تیز گیند بازوں نے دوسرے دن پاکستان کی 3 وکٹیں اڑادی ہیں۔ اپنی پہلی اننگز میں 615 رنز بنانے کے بعد، پروٹیز آخری سیشن میں تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے کیونکہ مارکو…
دبئی،کرک اگین رپورٹ۔کرکٹ ریڈار پر نئی ٹی 20 لیگ کی منظوری،آئی سی سی کا اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ طور پر یورپی ٹی 20 پریمیئر لیگ کی منظوری دے دی ہے – ایک نیا سالانہ ٹی 20فرنچائز ٹورنامنٹ پہلی بار 15 جولائی سے 3 اگست 2025 تک منعقد ہوگا۔ یورپین ٹی 20 پریمیئر لیگ (ای ٹی پی ایل) ایک نیا نجی ملکیتی فرنچائز ٹورنامنٹ ہے جس میں ایک منفرد موڑ ہے – یہ ٹورنامنٹ تین کرکٹ ممالک آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان شراکت داری ہے۔ اس باہمی…
لاہور 4جنوری۔ پی سی بی میڈیا ریلیز۔پاکستان سپر لیگ کی چھ فرنچائزز نے ان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جنہیں پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں انہوں نے برقرار رکھا ہے۔ اس بار فرنچائزز کے درمیان کھلاڑیوں کی ٹریڈز نہیں ہوئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ 2025 کا ڈرافٹ گیارہ جنوری کو ہوگا جبکہ یہ ایونٹ 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔اس مرتبہ 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے ڈرافٹ کیلئے سائن کیا ہے۔پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق ہر فرنچائز کو اپنے سابقہ اسکواڈ میں سے 8 کھلاڑیوں کو…
کیپ ٹاؤن ۔کرک اگین رپورٹ یہاں آئو اور کہو،کامران غلام پھر چل دیئے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کرکٹ ٹیم رنز کے پہاڑ تلے دبی ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کھیل کے تیسرے سیشن میں 615 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ریان ریکلٹن نے ڈبل سنچری کی۔ وہ 259 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ان کے علاوہ کپتان ٹیمبرما باووما 106 رنز بنا کر گئے تھے جبکہ آج کیل ویرینی نے سو رنز کی اننگز کھیلی۔ مارکو جانسن نے بھی تیز ترین 62 رنز بنائے ۔ اہم بات یہ تھی کہ پاکستان کی جانب سے سلمان علی…
سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔بمراہ کی ہسپتال روانگی واپسی،صائم ایوب کی چھٹی،بین کرافٹ کی ٹوٹی ہڈی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کے قائم مقام کپتان جسپریت بمرا سکین کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں واپس اگئے اور ٹیم کے ہمراہ ہوٹل کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔ میچ کے دوران انہیں سٹرین کی تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے وہ میدان سے چلے گئے۔ انہیں گاڑی میں ہسپتال جاتے دیکھا گیا۔ تین گھنٹے کے بعد ان کی واپسی ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ احتیاطی سکین ہوا ہے اس کی ابھی رپورٹ آنا باقی ہے لیکن بھارتی کیمپ کے لیے…
سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز 15 وکٹوں کی برسات،میچ دوسرے ہی روز فیصلہ کن موڑپر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سڈنی ٹیسٹ 2 روز بعد ہی فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔پہلے روز گرنے والی 12 وکٹوں کے بعد دوسرے روز 15 وکٹیں گر گئی ہیں۔ بھارت نے دوسری اننگ میں 6 وکٹ پر141 رنزبنائے ہیں۔یوں اس کی سبقت 145 رنزکی ہوگئی ہے۔رشی پنت نے 33 بالز پر 61 رنزکی اننگ کھیلی۔ویرات کوہلی پھر ناکام ہوگئے۔6 رنزبناکر پھر سلپ میں کیچ دے گئے۔سکاٹ بولینڈ 42 رنز دے کر 4 وکٹیں لے چکے ہیں۔ اس…