Author: admin

لاہور،کرک اگین رپورٹ محمد یوسف کے ریسٹورنٹ کا افتتاح مولانا طارق جمیل نے کردیا۔تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سابق کپتان،سابق کرکٹر اور موجودہ سلیکٹر محمد یوسف کے ریسٹورنٹ کا افتتاح ہوگیا،یہ اعزاز انہیں مولانا طارق جمیل کے ہاتھوں حاصل ہوا۔لاہور میں اس تقریب میں وقار یونس و دیگر کئی اہم افراد موجود تھے۔ محمد یوسف کہتے ہیں کہ اس کام کیا کسی کا بھی تجربہ نہیں لیکن شیف اپنے گھر کے ہیں۔ایک کوشش کی ہے۔کوالٹی بہتر  کریں گے۔ مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر دعا کروائی اور محمد یوسف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Read More

مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ گیند کی تبدیلی سے کھیل بدل گیا،ناکامی مقدر بنی۔اہم انکشاف۔یہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے راولپنڈی ٹیسٹ میں نہیں ہوا بلکہ گزشتہ رات ختم ہونے والے مانچسٹر ٹیسٹ میں ہوا۔اولڈ ٹریفرڈ میں رات کھیل کے چوتھے روز انگلینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹ سے ہرادیا تھا۔ اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ،انگلینڈ نے سری لنکا کو چوتھے روز ہی ہرادیا میچ کے بعد سری لنکا کے آل رائونڈر اینجلیو میتھیوز نے الزام لگیا ہے کہ سری لنکا کے بیٹرز جب نئی بال کا کھیل نکال چکے تھے اور سیٹ تھے کہ بال تبدیل کی گئی اور یہ بال اتنی…

Read More

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ شکیب الحسن کی رضوان کو مارنے کی کوشش،امپائر نے کیا سخت ایکشن لیا۔بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن کی جانب سے محمد رضوان کو بال مارنے کی پوری کوشش کو سوشل میڈیا پر نہایت ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ یہ بنگلہ دیش نہیں پاکستان ہے لیکن اس کے بعد بھی شکیب الحسن کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ یہ پاکستان کی اننگ تھی۔آج راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کے 5 ویں روز پاکستان 103 پر 4 وکٹ گنواچکا تھا،اننگ کا 33 واں اوور تھا شکیب نے دوڑنا شروع کیا…

Read More

راولپنڈی ،دبئی،کرک اگین ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ،پاکستان لڑھک گیا،فائنل سے باہر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل پھر خواب ۔پاکستان قریب ریس سے باہر۔ بنگلہ دیش سے شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر 8 ویں نمبر پر آگیا ہے ۔اور تو اور بنگلہ دیش اس سے بہتر چھٹی پوزیشن پر ہے۔ آئی سی سی کی اپ ڈیٹ ٹیبل پر 30 فیصد شرح پوائنٹس ہے۔نمبر 8واں ہے ۔بھارت پہلے،آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسری پوزیشن پر ہے۔انگلینڈ کا چوتھا سری لنکا کا پانچواں اور بنگلہ دیش چھٹی جنوبی افریقہ 7ویں اور…

Read More

راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ بھی دفن،بنگلہ دیش تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے ٹیسٹ میچ جیت گیا گرین پچ۔پچ بنانے میں ناکامی ،سمجھنے میں ناکامی اور پھر ہزیمت بھری ٹیسٹ ناکامی۔اننگ ڈیکلریشن کی بدمامی۔پاکستان کرکٹ بھی راولپنڈی میں دفن ہوگئی۔ تاریخ میں پہلی بار پاکستان بنگلہ دیش سے ٹیسٹ میچ ہارگیا ۔چوتھائی صدی سے جاری دونوں ممالک کی ٹیسٹ تاریخ میں یہ دونوں کا 14 واں ٹیسٹ تھا۔ راولپنڈی میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف 10 وکٹوں کی تاریخی جیت نام کی۔ پاکستان کی بیٹنگ حسب عادت دغا دے گئی ہے۔بنگلہ دیش کے…

Read More

مانچسٹر،راولپنڈی:کرک اگین رپورٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،انگلینڈ کا جمپ،پاکستان ڈرا کے ساتھ کہاں آسکتا،جانیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کی پیش قدمی ضرور ہے لیکن اس کے فائنل کے امکانات نہیں ہیں۔اس کے باوجود اس نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر پاکستان کو مزید پستی میں دھکیلا ہے اور 7 ویں سے 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے اور پاکستان کو 7 ویں نمبر پر ڈالا ہے۔انگلینڈ اس وقت 41.07 پوائنٹس شرح کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔اس نے پاکستان…

Read More

مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ،انگلینڈ نے سری لنکا کو چوتھے روز ہی ہرادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف 3 میچزکی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر میں کھیل کے چوتھے روز کے اختتامی سیشن میں اس نے یہ جیت نام کی۔205 رنزکا ہدف اس نے 58 ویں اوور میں مکمل کیا،ایک موقع پر سری لنکن گیند بازوں نے 119 تک 4 وکٹیں اڑادی تھیں۔ان میں اولی پوپ کی وکٹ اسپنر پربتھ جے سوریا نے پلان کے ساتھ لی،جیسے ہی پوپ6 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو…

Read More

ڈھاکا،راولپنڈی:کرک اگین رپورٹ قتل مقدمہ میں نامزد شکیب الحسن کو پاکستان میں دوسرے ٹیسٹ سے باہر کیئے جانے کا امکان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ قتل کے الزام میں نامزد شکیب الحسن کو پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ سے باہر کئے جانے کا امکان ہے۔ ڈھاکہ میں احتجاج کے دوران گولی لگنے سے محمد روبیل کی موت کے بعد کرکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ روبیل کے والد کی طرف سے ایک مقدمہ درج کیا گیا جس نے اپنے بیٹے کی موت کا الزام عوامی لیگ کے کئی رہنماؤں، بشمول  رکن پارلیمنٹ شکیب اور اس…

Read More

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ شان مسعود کی ڈریسنگ روم میں ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے سامنے گھن گرج،کس پر غصہ۔پاکستان ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ان کا بھڑکنا انٹرنیشنل ہیڈ لائنز میں جگہ بنارہا ہے۔ڈریسنگ روم میں شان مسعود کو گرجتے دیکھا گیا ہے اور سامنے ہیڈ کوچ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر جیسن گلیسپی ہیں جو خاموشی سے سنتے آرہے ہیں۔ شان مسعود کے حوالہ سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ  بابر اعظم کی ناقص پرفارمنس سے ناخوش تھے اور پھر ان سے جو کیچ ڈراپ  ہوا،اس سے بھی غصہ میں تھے۔ شان مسعود…

Read More

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ بنگلہ دیش کی پاکستان پر باوقار سبقت،راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن۔بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز برتری۔پاکستان کے 448 رنز 6 وکٹ اننگ ڈکلییئر کے بعد مہمان ٹیم 565 رنزبناکر پویلین لوٹی۔مشفیق الرحیم 191 اور لٹن داس 56 کے ساتھ مہدی حسن مرزا77 رنزکرگئے۔بنگلہ دیش نے چوتھے روز بھی طویل وقت بیٹنگ کی اور چائے کے وقفہ کے بعد آئوٹ ہوئے۔7 ویں وکٹ پر مشفیق اور مہدی حسن نے 196 رنزکی ریکارڈ شراکت قائم کی۔یوں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف 117 رنزکی سبقت حاصل کی ہے۔…

Read More

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ راولپنڈی ٹیسٹ،مشفیق الرحیم کی سنچری،بنگلہ دیش کی پرتری کیلئے پیش قدمی،الارم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ مشفیق الرحیم کی پاکستان کے خلاف سنچری مکمل۔اننگ جاری۔مہمان ٹیم کا اب برتری حاصل کرنے کی جانب مارچ ہوسکتا ہے۔ ہفتہ کو 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پہلے سیشن میں بنگلہ دیش نے دن کی پہلی،مجموعی طور پر چھٹی وکٹ 332 کے اسکور پر گنوائی،جب لٹن داس 56 رنزبناکر نسیم شاہ اور رضوان کا گٹھ جوڑ بنے،اس کے بعد مہدی حسن مرزا نے مشفیق الرحیم کا ساتھ دیا اور لنچ تک اسکور 6…

Read More

بنگلورو،کرک اگین رپورٹ ٹی 20 کرکٹ،میچ 3 بار ٹائی،3 سپر اوور کروانے پڑگئے۔کرکٹ کی دلچسپ اور تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں 3 بار میچ ٹائی ہوگیا۔فیصلہ تیسرے سپر اوور میں ممکن ہوسکا،یہ چناسوامی اسٹیڈیم میں بنگلوروبلاسٹرز اورہیلی ٹائیگرز کا میچ تھا جو مہاراجہ ٹی 20 لیگ کا شو تھا۔ ڈرامہ اس وقت عروج پر تھا جب بلاسٹرز کو آخری اوور میں 6 رنز درکار تھے لیکن وہ 5 بناسکے اور میچ 164 پر ٹائی ہوگیا۔ سپر اوور میں بات پہنچی تو  بنگلورو نے 10 رنزبنائے،جواب میں ہیلی ٹائیگرز بھی 10 پر فل سٹاپ کرگئے۔ دوسرا…

Read More