بھارتی فاسٹ باؤلر خلیل احمد کو یارک میں 2025 کاؤنٹی چیمپیئن شپ میچ کے تیسرے دن کے دوران یارکشائر کے بلے باز ایڈم لیتھ کو گیندمارنے کے بعد ایسیکس پرپانچ پنالٹی رنز کا نقصان ہوا۔ یہ واقعہ یارکشائر کی پہلی اننگز کے دوران 63ویں اوور کی دوسری گیند پر پیش آیا۔ خلیل نے اوور دی وکٹ سے بولنگ کرتے ہوئےایک اچھی لینتھ گیند کرائی جس کا اوپنر لیتھ نے سیدھے بلے سے آرام سے دفاع کیا۔جیسے ہی گیند خلیل کی طرف واپس چلی گئی۔اسے اٹھایا اور اسے لیتھ کی طرف پھینکا، ا تھرو لیتھ کے ٹخنے پر لگا، جس سے…
Author: admin
کلکتہ ،کرک اگین رپورٹ۔محمد شامی کو اپنی سابقہ بیوی اور بیٹی کو لاکھوں روپےماہانہ دینے کا حکم،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ محمد شامی کوکلکتہ ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سابقہ بیوی حسین جہاں اور بیٹی کو 4 لاکھ روپے ماہانہ ادا کرے۔ جسٹس اجوئے کمار مکھرجی کی زیرقیادت بنچ نے یہ حکم شامی کی اہلیہ کی طرف سے دائر درخواست پر دیا۔ شامی کو اپنی بیوی اور بیٹی کو بالترتیب بھارتی1.5 لاکھ اور بھارتی2.5 لاکھ کی ماہانہ رقم ادا کرنی ہوگی۔
بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا،پہلا ون ڈے،ورلڈکپ ٹکٹ کا چیلنج درپیش،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی کی درجہ بندی میں نمبر 10 پر نیچے جانے کے بعد بنگلہ دیش کو اگلے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع کھونے کا خطرہ ہے۔ ٹیبل میں پہلی آٹھ ٹیمیں براہ راست اہلیت حاصل کریں گی۔مہدی نے کہا کہ ورلڈ کپ براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے ہر میچ اہم ہے اور ہم اسے ہدف بنائیں گے۔ “رینکنگ اہم ہے لیکن ہم اس کی وجہ سے دباؤ نہیں لے سکتے۔ ہمیں اچھی شروعات کرنے…
بنگلورو،کرک اگین رپورٹ۔پولیس خدا نہیں،ویرات کوہلی کی آر سی بی بنگلورو بھگدڑ اور ہلاکتوں کی ذمہ دار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل (سی اے ٹی) ککے دو رکنی بنچ نے مشاہدہ کیا ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) فرنچائز 4 جون کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر تقریباً تین سے پانچ لاکھ لوگوں کے جمع ہونے کے لیےذمہ دار تھی۔چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے، جب کہ پولیس کے پاس ہجوم پر قابو پانے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔ جسٹس…
برمنگھم۔کرک اگین رپورٹ۔کڑا،بڑاامتحان،بھارت بمقابلہ انگلینڈ،دوسرا ٹیسٹ،کوچ تاریک دہانے پر،کوہلی کی واپسی کا مدار برمنگھم پر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی ہیڈ کوچ گوٹم گمبھیر مشکل میں ہیں۔اپنے اقتدار کے بعد سے11 ٹیسٹ میچز میں سے 9 ہارچکے ہیں۔اس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بڑی شکست بھی شامل ہے۔بھارت کی یہ 12 سال بعد ہوم سیریز میں پہلی شکست بھی تھی۔لیڈز میں اینڈرسن۔ٹنڈولکر ٹرافی سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد کیا ان کے پاس کوئی امکان باقی ہے۔خیال ہے کہ برمنگھم ٹیسٹ میں ایک شکست انہیں اخراج کے دیانے پر لے جائے گی اور…
کرک اگین سپیشل رپورٹ۔بنگلہ دیش میں بھارت نہیں جارہا،بڑی خبر،کائونٹی میں نئے ریکارڈز،6 سال میں 10 واں کوچ،برمنگھم میں 2 سپنرز،اہم خبریں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھارت سے مشکوک ہوا ہے اور گست 2025 میں اس کے اپنے ہاں آنے کے ممنکہ انکار کیلئے تیار ہوا ہے۔نگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے کہا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے بارے میں حکومت کے فیصلے کا انتظار کر رہا ہے۔ بنگلہ دیش 17 اگست سے تین…
کرک اگین رپورٹ اظہر محمود ریڈ بال ایکٹر کوچ،مطلب کیا،امریکی کرکٹ پر پابندی ،آئی سی سی پر دباؤ اظہر محمود قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر۔ اظہر محمود اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس عہدے میں کام کریں گے۔ قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد، اظہر محمود طویل عرصے سے ٹیم کے سٹریٹجک کور کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔ پی سی بی نے اپنی پریس ریز میں لکھا ہے کہ اظہر محمود پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ایکٹنگ ہیڈ کوچ ہوں گے۔ اب ایکٹنگ کو اگر آسان الفاظ میں…
تحریر :اظہار عباسی پاکستان ہاکی کا ماضی روشن اور شاندار رہا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان نے تین اولمپکس، چار ورلڈ کپ اور بے شمار چیمپئن شپ جیت کر دنیا میں اپنی شناخت بنائی۔ اس کامیابی میں یقیناً سابق اولمپینز کا کردار قابلِ فخر ہے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں کچھ سابق اولمپینز کی طرف سے پاکستان ہاکی فیڈریشن پر مسلسل تنقید کے سلسلے نے ایک ناپسندیدہ رخ اختیار کر لیا ہے، جو کہ نہ صرف غیر تعمیری ہے بلکہ ہاکی کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بھی بن رہا ہے۔ موجودہ فیڈریشن کی کارکردگی اور اقدامات موجودہ پاکستان ہاکی فیڈریشن،…
کرک اگین رپورٹ ویسٹ انڈیز میں اسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ چوری ہو گئی۔ کمال یہ ہوا یہ واردات پہلے ٹیسٹ میچ کے ٹاس اور اس کی پہلی گیند کے درمیان ہے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کی کپتان کے ساتھ فوٹو شوٹ کیا لیکن اس کے بعد ان کی کیپ غائب ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز میں آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ اگرچہ جیت لیا لیکن کپتان کو پرانی کیپ پہننی پڑی اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو جب وہ ڈیبیو کرتے ہیں ،بیگی گرین دی جاتی ہے تو وہ جب وہ پہنتے ہیں تو پھر وہ ان کے…
عمران عثمانی ۔ بھارت بمقابلہ انگلینڈ ،اور اب برمنگھم ۔کیا کبھی یہاں انڈین جیت سکے،جان تو ذرا۔ بھارت بمقابلہ انگلینڈ۔ایج باسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں اب ہے اگلا مقابلہ۔ برمنگم میں جہاں ایشین کمیونٹی بہت زیادہ بات ہے۔ فینز فالونگ بہت زیادہ ہے۔ کیا بھارت 2025 میں پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد واپسی کر سکتا ہے۔ جسپریت بمرا کاکھیلنا نہ کھیلنا جوفرا آرچر کا ایکشن میں دیکھنا نہ دیکھنا اور اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ کس حسن اور خوبصورتی یہ سب آپ کے ساتھ ساتھ چلیں گے، لیکن یہ جان لیں کہ ایج باسٹن کرکٹ…
کرک اگین رپورٹ ۔وقت جوں جوں آگےبڑھ رہا ہے،مقابلہ سخت ہے۔تیز ہے اور جاندار ہوتا ہے لیکن ریکارڈ ساز لیجنڈری پلیئرزکی جگہ لینا پہلے کبھی آسان تھا نہ اب ہے۔جب بھی سوال ہوگا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سالہ ہسٹری کے ٹاپ ٹیم فاسٹ بائولرز کو منتخب کیا جائے تو کوئی بھی پہلے روز سے آج 2025 تک ایسے ہی لسٹ مرتب نہیں کرے گا۔صرف ریکارڈز ہی نہیں دیکھے گا بلکہ ہر اس چیز کا احاطہ کرے گا جو اس کیلئے ضروری ہے۔ انگلینڈ کے معروف اخبار ڈیلی تیلی گراف نے آج ایک بار پھر 30 ٹاپ فاسٹ بائولر کی…
ایسا بھی ہوتا ہے۔ یعنی اب آئی سی سی جرمانہ کرے گی کوچز کو۔ یعنی ان کو کوچز بھی برے لگنے لگے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جرمانہ کر دیا ہے ۔سزا بھی سنا دی اور یہ سارا کچھ اس لیے ہوا کہ انہوں نے امپائرز کے خلاف تنقید کی تھی لیکن ان کے کپتان روسٹن چیز ابھی تک بچے ہوئے ہیں ،حالانکہ انہوں نے امپائرز کو تو سرعام سزا دینے کا کہا تھا۔ سیمی نے شائی ہوپ اور روسٹن چیز کے ایک بی اور کیچ کے فیصلے پر شدید تنقید کی…