کرک اگین ڈاٹ کام
انگلش کرکٹ ٹیم راولپنڈی اور انگلش کرکٹ فینز لاہور میں ہیں۔
کرکٹ ٹیم کے پیچھے منظم فینز کا گروہ ہوتا ہے۔اسے بارمی آرمی کہا جاتا ہے۔فینز نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں وقت گزارا۔
ادھر اداکار سنیل سیٹھی نے تصدیق کی ہے کہ کے ایل راہول اور سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی کی شادی ہوگئی ہے۔بھارتی کرکٹر نے آفیشل تصاویر جاری نہیں کی ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو دی ہنڈرڈ کی 400 ملین ڈالرز کی ڈیل بھاگئی ہے۔بورڈ نے اس کے لئے اگلے سال 4 ہفتوں کی ونڈو مختص کردی ہے۔یکم اگست سے 27 اگست 2027 کے دوران انگلینڈ کا کوئی انٹرنیشنل کرکٹ میچ نہیں ہوگا۔
انگلش کائونٹی ایسکس نے اپنا نیا چیئرمین اختر کو مقرر کردیا ہے اور یہ اختر شعیب اختر نہیں بلکہ بورڈ ممبر عظیم رفیق ہیں ۔
قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے تیسرے روز کا کھیل قذافی اسٹیڈیم میں جب اختتام پذیر ہوا تو کھیل بدل چکا تھا۔محمد ہریرہ کی ڈبل سنچری اور عمر امین اور عمر وحید کی سنچریوں کی بدولت تیسرے دن کے اختتام پر ناردرن کو سندھ پر 309 رنز کی برتری حاصل ہے۔ناردرن اپنی پہلی اننگز میں 593 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔سندھ کی جانب سے عالیان محمود اور محمد عمر نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بین سٹوکس کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ پاکستان کھیلنے آئے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سٹوکس سے پاکستان کے دورے پر بات ہوئی تھی۔
پاکستان کے تجربہ کار بیٹر اظہر علی نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ اچھی ہوگی،پلان پر فوکس ہوگا۔ادھر مارک ووڈ نے پنڈی اسٹیڈیم کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ہم بھی پلان بنارہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مارک ووڈ پہلے ٹیسٹ میں نہیں ہونگے۔