ملتان،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کرکٹ کیلئے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بناکر صرف 13 ویں کھلاڑی بننے والے کامران غلام نے بابر اعظم کی سالگرہ پر انہیں سنچری کا تحفہ پیش کیا ہے اور یہی نہیں پاکستان کے سپر اسٹار بابر اعظم نے ان کا تحفہ قبول کیا ہے اور مبارکباد دی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے بابر اعظم کا پہلا پیغام یا بیان آگیا ہے۔جب سے وہ ٹیم سے ڈراپ کئے گئے،خاموش ہیں اور لاہور میں اپنے گھر ہیں،انہوں نے اپنے گھر بیٹھ کرآج کا میچ دیکھا۔
کامران غلام کو ٹیسٹ کیپ دیتے رضوان نے بابر اعظم کی یاد کیسے کروائی
کرک اگین سے رابطہ پر بابر اعظم نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کیلئے مشکل وقت مین ایک بیٹر نے سنچری کی اور ڈیبیو پر یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے،میں ان کو،فیملی کو پاکستانی فینز کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی مزید کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13 ویں پاکستانی،116 ویں دنیا کے بیٹر
یاد رہے کہ بابر اعظم 2 سال سے ڈیڑھ درجن اننگز میں ٹیسٹ ہاف سنچری تک نہ بناسکے تھے اور انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ مین 30 اور 5 کی اننگز کے بعد انہیں اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا۔بابر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان انگلینڈ کے خلاف نہ صرف یہ ٹیسٹ جیتے گا بلکہ اگلا ٹیسٹ بھی جیتے گا۔