مکہ مکرمہ ،کرک اگین رپورٹ
ریٹائرمنٹ کے بعد مفتی،کوچ،ہیرویاکمنٹیٹر،رضوان اور بابر نے بتادیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان نے ریٹائرمنٹ کے بعد کا اپنا پلان بتادیا ہے اور حسن اتفاق یہ ہے کہ انہوں نے سرزمین حجاز سے سفر حج کے دوران ایک تقریب کے خطاب اور سوال سیشن میں کیا ہے۔
میزبان نے پہلے رضوان سے پوچھا کہ آپ ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے،پھر خود ہی اندازا لگایا کہ یاوو سیاست میں آئیں گے اور یا پھر مفتی بنیں گے۔
اس پر رضوان نے پہلے جواب دیا کہ جو آپ سوچ سکتے ہیں،بول سکتے ہیں۔اصرار پر کہا کہ میں خدمت کروں گا۔اس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم سے بھی یہی سوال کرتے ہوئے میزبان نے اپنی پیش گوئی یہ کہ
بابر آپ ریٹائرمنٹ کے بعد ہیرو بنیں گے۔کمنٹری کریں گے یا کوچ بنیں گے
بابر سے پہلے رضوان نے برجستگی میں کہا کہ
ہیرو تو بابر پہلے سے ہی ہے۔اس پر بھی قہقہوں کی برسات ہوئی۔بسبر نے یہاں لقمہ دیا کہ رضوان ٹھیک کہہ رہا ہے۔اس پر رضوان بولے کہ یہ درست جواب ہے۔