لاہور ،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کی کپتانی قبول کرنے کی 30 گھنٹے پرانی نیوز درست ثابت ہوئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ بابر اعظم کو ایک بار پھر محدود اوورز کرکٹ (ون ڈے اور ٹی 20 )کا کپتان بنادیا گیا ہے اور وہ آج سے کپتان ہیں۔
بابر اعظم کا بطورِ کپتان یہ دوسرا سفر ہے۔پہلا سفر 2019 ورلڈ کپ کے بعد شروع ہوا تھا اور گزشت سال ورلڈ کپ شکست کے بعد فراغت ہوئی تھی۔
بابر اعظم کی مشروط واپسی یا
کرک اگین کے مطابق بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتانی نہیں دی گئی بلکہ انہیں کہا گیا ہے کہ ہماری بات مانیں ،باقی دیکھیں گے۔
بابر اعظم نے یہ کرکے اچھا کیا یا نہیں
تجزیہ نگاروں کے مطابق بابر اعظم ٹریک میں آگئے ہیں۔والد نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ ملکی مفاد میں سب کچھ قربان ہے۔
سوال یہ ہے کہ ملکی مفاد کا اس سے کیا تعلق۔کیا یہ غداری کی جنگ ہورہی ہے۔
کہانی ہوگئی ہے۔ہاتھ ہوا ہے یا نہیں۔
بابر اعظم کے حوالے سے اہم خبریں آنے کو ہیں۔