کراچی،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم دشمی،عبد الرزاق اخلاقیات سے باہر،ایشوریہ رائے،شادی،بچہ کی مثال دے ڈالی۔بابر اعظم کی نیت اور کپتانی کیخلاف بولتے عبدالرزاق نے عورت،شادی،بچہ کی مثال پیش کردی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی کپتانی کے خلاف رائے دیتے عبدالرزاق نے تماش بینوں والی مثال پیش کردی،ساتھ بیٹھے کرکٹرز نے بھی تالیاں بجادی ہیں۔کہتے ہیں کہ بات صرف نیت کی ہوتی ہے،اگر نیت ٹھیک ہوگی تو سب کچھ ٹھیک ہوگا۔اس سلسلہ میں انہوں اپنی اور یوبنس خان کی مثال دے کربتایا کہ یونس کی نیت ٹھیک تھی۔
سابق آل رائونڈر کہتے ہیں کہ بات نیت کی ہے،اگر آپ کی سوچ یہ ہے کہ میں ایشوریہ رائےسے شادی کروں تو بڑا نیک،پرہیزگار بچہ پیدا ہوگا۔تو یہ کبھی نہیں ہوگا۔آپ کو پہلے نیت ٹھیک کرنی پڑےگی۔ادھر وہاں موجود شاہد آفریدی،عمر گل ودیگر کرکٹرز نے تالیاں پیٹنے شروع کردیں۔
عبد الرزاق نے شیم فل یا شرمناک مثال دے دی ہے ۔انہوں نے بابر اعظم کی نیت کو خراب قرار دیا ہے اور اس کے لئے ایسی مثال دی ہے جو کسی کے ہاتھ میں نہیں ہوتی۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ یہاں پلیئرزکو پالش نہیں کیا جاتا۔مجھے علم تھا کہ یونس خان کی نیت اچھی تھی تو ان کے دور میں میں بھی کھیلا،یہاں بڑی باتیں سننے کو ملتی ہیں۔