لاہور،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم ٹی 20 ورلڈ کپ مشن پریس کانفرنس میں پھٹ پڑے،کئی طنز کردیئے۔بابر اعظم برس پڑے،آج کی تازہ ترین کرکٹ خبریں یہ ہیں کہ کہتے ہیں کہ سٹرائیک ریٹ اور پاور پلے میں ہم کئی بار ففٹی پلس اسکور کرچکے ہیں۔وہ آپ کو نظر نہیں آتا۔بعض اوقات اگر کم اسکور ہوتا ہے تو 2 وکٹیں گری ہوتی ہیں، تو کیا ہم عقل والی کرکٹ نہ کھیلیں اور دوسری کھیلیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دورہ آئرلینڈ،انگلینڈ اور ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ویسٹ انڈیز اور امریکا رونگی سے قبل پاکستانی کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ امید رکھیں کہ ہم ٹی 20 ورلڈکپ جیتیں گے۔قوم پمارے لئے دعاکرے،ہم 2 بار سیمی فائنل اور فائنل میں ہارے،کوشش ہمارے ہاتھوں میں ہے۔ہم جیتنے جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کہتے ہیں کہ عامر جمال کی ٹیسٹ پرفارمنس سے ہم ٹی 20 میں نہیں لے رہے۔ہم نے حارث رئوف کو لیا،اس کی فٹنس میں بہتری ہے،وہ بنیادی گیند باز ہے،جلدی ریکوری کرے گا۔محمد حارث کی جہاں تک بات ہے،اسے ٹاپ آرڈر میں موقع ملا لیکن اسے زیادہ نہ ملا لیکن پی ایس ایل میں ملی تھی،وہ ناکام ہوا۔پلیئر اچھا ہے لیکن برا وقت ہر جگہ آتا ہے،ہم نے سوچا کہ ہم اسے کہاں اور کس نمبر پر کھلائیں گے،یہ سوچ کر ہم نے اسے ڈراپ کیا۔آپ بتائیں کہ کہاں کھلاتے۔تمام 15 کے 15 پلیئرزکی پلیئرز ہیں،بنیادی پلیئرز ہیں۔
بابر اعظم کہتے ہیں کہ ذاتی گیم نہیں ہورہی،یہ گیری کرسٹن یا میری یا صائم کی گیم نہیں،جو ٹیم کیلئے بیسٹ ہوگا،وہی کریں گے،ٹیم کا گول پہلے نمبر پر پوگا۔ویرات کوہلی سمیت پوری بھارتی ٹیم کے خلاف مکمل پلاننگ کریں گے۔قوم ہر وقت ہم سے اچھی امید رکھے۔روٹیشن کا وقت ختم ہوا۔اب آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ٹی 20 ورلڈکپ والی ٹیم کھلائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ حسن علی بیک اپ کے طور پر ہے۔وہ 15 ورلڈٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہیں ہے،اسے تجربہ کی بنیاد پر رکھا گیا ہے،کسی ایک کے کہنے پر نہیں ڈالا،میں بڑی باتیں سن رہا ہوں۔ایک ماہ قبل نہیں بتاسکتا کہ کون سا کمبی نیشن ہوگا۔میرے لئے مشکل ہے کہ کسے سلیکٹ کریں،کسسے باہر رکھیں۔