لاہور،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم بعض پلیئرز کی سلیکشن کی بھینٹ چڑھ گئے،شاہین نے کھیلنے سے انکار کردیا،بریکنگ نیوز۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی سی بی کی جانب سے ہوئے سلوک پر فی الحال لب سی لئے ہیں۔انہوں نے کسی بھی قسم کا رد عمل دینے سے انکار کردیا ہے۔ادھر شاہین شاہ آفریدی نے زبردستی ٓافغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آرام لے لیا ہے۔یوں پی سی بی کی جانب سے شاہین کو قومی کپتان بنانے کی کوشش ناکام ہوئی ہے۔
مملکت پاکستان سے پی سی بی اور پھر پی سی بی سے پاکستان کرکٹ ٹیم تک رجیم چینج اثرات بری طرح پڑرہے ہیں۔یہ سب اس لئے ہورہا ہے کہ مقصد بابر اعظم سے ایک سے زائد فارمیٹ کی کپتانی واپس لینا ہے۔اس پر کام شروع ہوچکا ہے۔ٹی 20 میں بابر اعظم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے پی سی بی کی پہلی پیشکش قبول کی۔افغانستان کے خلاف شارجہ میں ٹی 20 سیریزکپتانی کی حامی بھری لیکن پھر جب بابر اعظم سے رابطہ ہوا۔حال دل معلوم ہوا تو انہوں نے بھی آرام لے لیا ہے۔یوں پی سی بی کو مجبوری میں نائب کپتان شاداب خان کو یہ ذمہ داری سونپنی پڑی ہے۔
شاہین بھی باہر ،شاداب خان کپتان ،ٹیم کا اعلان
دوسرے مسائل یہ بھی تھے کہ بابر اعظم قومی ٹیم میں کپتان رہ کر ان چند پلیئرزکی سلیکشن کے مخالف تھے جو اب ان کی عدم موجودگی میں سلیکٹ کئے گئے ہیں۔یوں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کچھ پلیئرزکو قومی ٹیم میں شامل کرنے اور ٹی 20 سائیڈ میں کھلانے کی ضد میں بابر اعظم کو آرام کے نام پر سائیڈلائن کردیا گیا ،یہی نہیں بلکہ ذرائع نے 3 نام بھی بائے ہیں لیکن کرک اگین صحافتی اصول کے تحت ان کے نام یہاں شائع نہیں کررہا ہے۔
قومی کرکٹ رجیم آپریشن،ناراض بابر اعظم سے پی سی بی کا رات گئے رابطہ،کپتان کاجواب
پی سی بی نے آج افغانستان کے خلاف شارجہ میں شیڈول 3 ٹی 20 میچزکے لئے اسکواڈ اور کپتان کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ کرک اگین نے گزشتہ رات ایک نیوز بریک کی تھی کہ پی سی بی کا بابر اعظم سے رات گئے رابطہ ہوا ہے اور صورتحال سنبھال لی گئی ہے۔اس نیوز کی طرح اب دی جانے والی نیوز بھی بریکنگ نیوز ہے۔