کراچی۔کرک اگین
بابر اعظم کو بھی سخت اشارہ ،پروٹیز بدلہ چکانے میں۔
پاکستان جنوبی افریقہ میچ میں گرمی سردی دوسری اننگ میں بھی جاری رہی۔ پاکستان نے بابرعظم اور فخر زمان کے ساتھ 50 پلس اننگز کا آغاز کیا۔
جنوبی افریق کے فیلڈرز میں پینک بٹن دب گیا۔ بابرعظم جب 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر نے انہیں باہر جانے کا اشارہ کیا۔
بابرعظم کی ناکامی کا سلسلہ چل رہا ہے اور وہ مسلسل ناکام ہو رہے ہیں ۔اپنے ہی میدان لاہور کے بعد کراچی میں بھی وہ بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔
اس سے قبل ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز میں بھی ناکام رہے تھے۔ کرکٹ فینز سوال کرنے لگے ہیں کہ بابرعظم کا مسئلہ کیا ہے۔ کرکٹ کے با اثر حلقے شاید جانتے ہیں کہ ان کا مسئلہ اصل میں کیا ہے۔