لاہور،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم ملکی ریکارڈبناگئے،عالمی ریکارڈ قریب قدموں میں،گیل اور کوہلی سمیت سب پیچھے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں،پی ایس ایل ریکارڈز اور ٹی 20 ریکارڈز کی نیوز یہ ہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل میں 3 ہزار کا ریکارڈ تو بناگئے ہیں لیکن ایک عالمی ریکارڈ سے صرف 6 رنزکی دوری پر ہیں۔وہ اگلے میچ یا کسی بھی قریبی میچ میں سنگ میل عبور کرکے کرس گیل،ویرات کوہلی جیسے بڑے ناموں سے بھی آگے نکل جائیں گے۔
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل 9) کے میچ مں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 68 رنزکی اچھی اننگ کھیل کر آئوٹ ہوئے۔وہ اپنی ٹیم کو تو نہ جتواسکے ہیں اور نہ ہی بڑا ریکارڈ اپنے نام کرسکے۔
بین سٹوکس اور کوچ دوران میچ ریفری کے پاس پہنچ گئے،انگلش کپتان کا بڑا مطالبہ آگیا
بابر اعظم پی ایس ایل تاریخ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستانی ہی نہیں ،لیگ کی تاریخ کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں لیکن اگر وہ آج 6 رنزبنالیتے تو ایک اور ورلڈریکارڈ انکے قدموں میں ہوتا۔خیر دیر ہوگی توبھی کچھ نہیں ہوگا،اس لئے کہ بابر اعظم کا آج ٹی 20 تاریخ میں کرس گیل 290 میچزکی 285 اننگزمیں دس ہزار ٹی 20 رنزبناکر تیز ترین دس ہزار رنزمکمل کرنے میں نمبر ون ہیں۔انہوںن نے 18 اپریل 2017 کو یہ سنگ میل عبور کیا۔دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی ہیں،انہوں نے314 میچزکی 299 اننگز میں یہ سنگ میل عبورکیا ہے۔26 ستمبر 2021 کو ایسا ہوا،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 304میچزکی 303 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔انہوں نے28اپریل 2021کو یہ لکھا۔ اب یہ سب الٹ ہونے والا ہے۔کرس گیل دنیا کے دوسرے،کوہلی تیسرے اور وارنر چوتھے نمبر پرچلے جائیں گے،اس لئے کہ بابر اعظم آرہے ہیں۔انہوں نے آج 18 فروری 2024 تک ٹی 20 میں 279 میچزکی 269 اننگز میں 9994 رنزبنالئے ہیں۔بابر کے پاس گیل کا تیز ترین کا ریکارڈ توڑنے کیلئےمتعدد میچز اور کئی اننگز ہیں اور اسکور صرف 6 ہی باقی ہے۔