کراچی ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مقامی ہسپتال پہنچ گئے ہیں،جہاں انہوں نے ایک کرکٹ مداح سے بات کی اور اسے کیپ تحفہ میں دی ہے۔
بابر اعظم اور ننھے کرکٹ فینز میں دلچسپ مکالمہ ہوا ہے ۔دونوں نے کھلی گپ شپ کی۔
بیمار فین نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں وہاب ریاض کی بال پر زخمی ہونا برا لگا تھا۔اب تو آپ کی اور اس کی ایک ٹیم ہوگئی۔
بابر اعظم نے ویڈیو فون پر فین کی رضوان سے بھی بات کروائی۔فین نے افسوس کیا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے آخر میں شکست پر دکھ ہوا تھا۔
رضوان نے کہا ہے کہ بیماری اور تندرستی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔
بابر اعظم نے آخر میں فین کو اسٹیڈیم میں آکر میچ دیکھنے کی دعوت دی ۔