| | | | | | | | |

بابر اعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑدیا،ویرات کوہلی سے صرف 50 رنز پیچھے،2 میچز باقی

کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑدیا،ویرات کوہلی سے صرف 50 رنز پیچھے،2 میچز باقی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑدیا ہے اور اب ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔یوں ان کے پاس ورلڈ ٹی 20 کپ 2024 سے قبل 2 میچز ہیں۔اگر وہ یہ سنگ میل عبور کرگئے تو اس فارمیٹ کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر کے طوپر  میگا ایونٹ میں ہونگے۔

بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف 32 رنزکی اننگ کھیلی اور ان کے ٹی 20 انٹرنیشنل میچزمیں رنز کی تعداداب  111 اننگز میں 3987 رنز ہوگئی ہے۔ انہوں نے 129.91 کے اسٹرائیک ریٹ سے اپنے رنز بنائے ہیں اور اب ان کے پاس موجودہ  بھارتی کپتان روہت شرما سے زیادہ رنز ہیں جن کے نام 3974 رنز ہیں۔

ویرات کوہلی کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 4037 رنز کے ساتھ اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔بابر کے پاس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر مارکی ٹورنامنٹ میں داخل ہونے کا موقع ہے۔ وہ ویرات سے صرف 50 رن پیچھے ہیں اور یہ ایک دلچسپ معرکہ ہوگا جب یہ تمام ٹاپ تھری رن بنانے والے 9 جون کو نیو یارک میں بھارت اور پاکستان کے ہائی اوکٹین تصادم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *