کرک اگین کرکٹ رائونڈ اپ
آئرلینڈ کا بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ میں کمال،بابر اعظم ہاکی پر کام کریں گے،ڈی آر ایس ختم،تشویش۔آئرلینڈ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کمال ہی کردیا ہے۔پہلی اننگ میں 155 رنزکے خسارے میں جانے،دوسری میں 13 پر 4 اور 51 پر 5 وکٹ گنوانے کے باوجود تیسرا دن ایسا گزارا کہ 8 وکٹ پر اسکور 286 ہوگیا۔155 رنزکا خسارہ دور ہوچکا۔131 رنزکی سبقت ہوگئی ہے۔2 وکٹیں باقی ہیں۔وکٹ کیپر لورکن ٹکر نے 108 اور اینڈی میک برائن نے 71 رنزبنائے۔ابھی کھیل کل ہوگا۔ہیری ٹکر نے بھی 56 رنزبنائے۔آئرش ٹیم نے پہلی اننگ میں 214 اور بنگلہ دیش نے 369 اسکور بنائے تھے۔
اس سال زمبابوے میں جون جولائی میں ہونے والے 50 اوور کے ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے لیے کوئی ڈی آر ایس سسٹم نہیں ہوگا، تھرڈ امپائر مانیٹرنگ رن آؤٹ ہوں گے۔
ڈی آر ایس کی عدم موجودگی 2019 کے ورلڈ کپ کوالیفائرز کی عکاسی کرتی ہے، جو مارچ 2018 میں زمبابوے میں بھی منعقد ہوا تھا، لیکن اس بار تھرڈ امپائر کی دستیابی میں بہتری ہے۔ 2018 میں، تھرڈ امپائر کو 34 میں سے صرف 10 میچوں میں تعینات کیا گیا تھا – وہ جو ٹیلی ویژن پر دکھائے گئے تھے۔ 2023 کے ایڈیشن میں تمام گیمز کے لیے ایک تھرڈ امپائر دستیاب ہوگا لیکن جائزہ لینے کے کوئی دوسرے ٹولز نہیں ہوں گے، جیسے کہ الٹرا ایج یا بال ٹریکنگ، جو ٹیموں کے لیے تشویش کا باعث ہو سکتا ہے کہ 2018 کا ٹورنامنٹ کیسے کھیلا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کی کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے..
وہاب ریاض نے بابر اعظم کو پنجاب ہاکی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ وہاب ریاض اور بابر اعظم کا مل کر پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
کین ولیمسن کے بعد ایک اور کھلاڑی ریس ٹوپلی بھی آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔انہیں کندھے کی انجری ہوئی ہے۔