کرک اگین ڈاٹ کام
پاکستان کے بابر اعظم آئی سی سی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ میں 8 سالہ تاریخ کی بدترین پوزیشن پر پہنچ گئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین اپڈیٹ رینکنگ کے مطابق بابرعظم کی پوزیشن نمبر 12 ہو گئی ہے۔ وہ ٹاپ 10 سے نکلے ہیں۔ آخری بار وہ 8 سال قبل ٹاپ 10 سے باہر تھے۔ گزشتہ آٹھ سال میں انہوں نے نمبر ون پوزیشن سمیت کئی نمبر پر راج کیا ہے۔ اتفاق سے اس وقت پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز تین صفر سےجیتا لیکن اس کے باوجود بھی بولنگ اور بیٹنگ کے ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بائولنگ ،آل راؤنڈرزمیں بھارت کے ہارڈک پانڈیا نمبر ون ہیں۔بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریورس ہیڈ کا پہلا نمبر ہے ۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کا دوسرا نمبر ہے۔ بھارت کے شبمن گل پہلے نمبر پر ہیں۔