ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی
ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار تھی۔دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے آخری سیشن میں پاکستان نے 254 رنزکے ہدف کے تعاقب میں اننگ شروع کی تو 5 رنزپر 2 وکٹیں گریں،اس کے بعد کامران غلام اور بابر اعظم نے اننگ کو آگے بڑھایا لیکن 28 کے اسکور پر بابر اعظم کو گولڈن چانس مل گیا،جب گوداکیش موتی نے بابر اعظم کا سیدھا آسان کیچ ڈراپ کردیا۔بابر اس وقت 13 رنز پر کھیل رہے تھے۔
ایسے میں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ دیکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،ایک چھوٹے فین نے بابر اعظم کی شرٹ پہن رکھی تھی اور وہ توجہ کا مرکز بنا،جس وقت بابر کا کیچ ڈراپ ہوا،اس کی خوشی دیکھنے لائق تھی۔
پاکستان نے 13 اوورز میں 2 وکٹ پر 47 رنزبنالئے تھے۔