| | | | | | |

بابر اعظم کا انتہائی اقدام،ایک ارب ہرجانہ کا نوٹس،اظہر محمود نے بھی دھمکی لگادی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم کا انتہائی اقدام،ایک ارب ہرجانہ کا نوٹس،اظہر محمود نے بھی دھمکی لگادی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے مبشرلقمان نامی صحافی اور یوٹیوبر کو ایک ارب ہرجانہ کا لیگل نوٹس جاری کردیا ہے۔

سوشل میڈیا ایکس پر فائل کی گئی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں شکست کے بعد بابر اعظم اور ٹیم پاکستان پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے گئے تھے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے جو الزامات عائد کئے ہیں۔انہیں ثابت کریں،ورنہ ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔

ادھر پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے سوشل میڈیا پر الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے اور کہاہے کہ وہ لوگ تیار یوجائیں جنہوں نے بے مقصد الزامات عائد کئے ہیں۔انہوں نے طویل پیغام میں سوشل میڈیا،اس پر چلنے والی باتوں کو جھوٹ اور ایسا کہنے والوں کو بہت کچھ کہا ہے ۔

پاکستان ٹیم امریکا اور بھارت سے ہار کر ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *