ملتان،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابرا عظم نے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد پہلی بار کرکٹ فینز سے آفیشلی رابطہ کیا ہے۔اس سےقبل انہوں نے گزشتہ روز کامران غلام کی سنچری پر نہایت مختصر جملے کہے تھے۔
بابر اعظم کی کل 30 ویں سالگرہ تھی،اس پر سب نے انہیں مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
آج بابر اعظم نے جواب میں کہا ہے کہ میری برتھ ڈے وش کرنے پر ہر ایک کابہت شکریہ۔آپ کے قیمتی الفاظ،پیغامات اور اظہار نے میرے دن کو سچ میں خاص بنادیا۔میں آپ کی محبت اور سپورٹ پر بہت شکرگزار ہوں۔
بابر اعظم اور کامران غلام میں پیغامات کا تبادلہ
بابر اعظم کو ملتان سے پہلے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد اسکواڈ سے نکال کر لاہور روانہ کردیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو اس قابل ہی نہیں سمجھا گیا کہ انہیں اعتماد میں لیا جاتا،ان کو عزت دے کر رخصت نہیں کیا گیا۔بابر اعظم کو اس پر تکلیف ہے۔فخرززمان نے بھی اس پر رد عمل دیا تو شوکاز نوٹس لگ گیا۔ناصر حسین نے حق ادا کیا اور پی سی بی کی کلاس لگائی۔
بابر اعظم نے کامران غلام کا سالگرہ تحفہ قبول کرلیا،مبارکباد،بریکنگ نیوز