| | |

بابر،ویرات اور روہت ایک ساتھ کھیلیں گے،ایفرو ایشیا کپ پھر سے بحال کرنے کی تیاریاں

کرک اگین رپورٹ

بابر،ویرات اور روہت ایک ساتھ کھیلیں گے،ایفرو ایشیا کپ پھر سے بحال کرنے کی تیاریاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی شراکت داری کا امکان ہوگیا،پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ساتھ کھیلتے نظر آسکتے۔ایفرو ایشیا کپ منصوبہ آئی سی سی کے اگلے منتخب چیئرمین جے شاہ کی ٹیبل پر ہے اور وہ اس پر کام کرنے والے ہیں۔

روہت شرما، ویرات کوہلی اور جسپریت بمراہ ایک ہی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔یہ پلان ہے کہ 2 سالہ پروگرام کے تحت ہر 24 ماہ بعد یہ ایونٹ ہو۔

آئی سی سی کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ جے شاہ سمیت متعدد افراد کئی سال سے اس پر بات کررہے ہیں۔

ایفرو ایشیا کپ کا پہلا ایڈیشن سنچورین اور ڈربن میں 2005 میں کھیلا گیا، اس کے بعد دوسرا ایڈیشن 2007 میں بنگلورو اور چنئی میں منعقد ہوا۔ ابتدائی طور پر اس کے تین ایڈیشنز کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن براڈکاسٹر کے ساتھ مسائل کی وجہ سے میچز آگے نہیں بڑھ سکے۔نئے منصوبے کے مطابق، ایشیائی اور افریقی کرکٹ بورڈز کا مقصد متعدد سطحوں پر مشغول ہونا ہے، براعظموں کے درمیان میچز تین مراحل میں ہوں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *