کوئٹہ،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم نے جاوید میاں داد سے ملاقات کے دوران اہم راز حاصل کرلئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ماضی کے کپتان اور لیجنڈری بیٹر جاوید میاں دادکے ساتھ کافی دیر علیحدگی میں ملاقات کرتے رہے۔کوئٹہ میں پی ایس ایل 8 کے نمائشی میچ کے بعد بھی دونوں دیگر سمیت وہاں رہے۔بابر اعظم خود سے جاوید میاں داد کے پاس گئے اور ان سے بیٹنگ ٹپس لیں۔مشکل حالات کو سمجھنے اور سنگل فیگر کو ڈبل فیگر اور ڈبل کو تھری فیگر میں بدلنے کے ساتھ ساتھ ایک اہم بات اور بھی سیکھی ہے کہ میچ فنشزکیسے بننا ہے اور میچ ونر کیسےبناجاتا ہے۔
یہ انتہائی اہم بات ہے کہ بابر اعظم ماضی قریب سے ماضی بعید تک اچھے اچھے میچز کو بناکر فنز نہ کرسکے ،نتیجہ میں پاکستان جیتا ہوا میچ ہارا ہے۔ایسے میں میچ ونر کی کمی محسوس کی گئی ہے۔
بابر اعظم نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جاوید میاں داد کی جانب سے حاصل کی گئی ٹپس ان کے کام آئیں گی۔پی ایس ایل میں اس کا عکس ملے گا،اس کا انٹرنیشنل کرکٹ میں فائدہ ہوگا۔