دھرم شالہ،کرک اگین رپورٹ
بال ٹریکنگ تیکنالوجی محض اندازا،حقیقت سے دور،ہاک آئی کا اعتراف آگیا،سٹوکس پھر برہم،بھارتی کپتان ٹیسٹ سے قبل غائب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت اور انگلینڈ کا چوتھا ٹیسٹ جمعرات سے دھرم شالہ میں شروع ہوگا،بھارتی کپتان روپت شرما آج منگل کی صبح تک وہاں نہیں پہنچ سکے اور میچ 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کی دوری پر ہے۔توقع ہے کہ وہ آج پہنچیں گے۔انگلش کپتان بین سٹوکس نے ایک بار پھر میچ سے ذرا قبل امپائر کال پر شدید تحفظات ظاہرکرتے اسے ختم کرنے کا سخت مطالبہ کردیا ہے اور یہی نہیں ساتھ میں کہا ہے کہ بیک وقت 2 فیصلے درست کیسے ہوسکتے ہیں۔آئوٹ اور ناٹ آئوٹ دونوں ہی کیسے ٹھیک ہوسکتے ہیں۔ادھر ڈی آر ایس اور ہاک آئی تیکنالوجی چیف نے اعتراف کرکیا ہے کہ ڈی آرایس اور ہاک آئی 100 فیصد درست نہیں ہوتی بلکہ اندازا اور پیش گوئی ہوا کرتی ہے۔
انگلش اسپنر ہارٹلے آسٹریلیاکے نیتھن لائن کے ساتھ کھیلیں گے
قانون یہ ہے کہ اگر ہاک آئی نے پیش گوئی کی ہے کہ 50 فیصد سے کم گیند اسٹمپ سے ٹکرا رہی ہے، تو میدان میں ہونے والے فیصلے کو برقرار رکھا جاتا ہے، جس سے ایک ایسا منظر نامہ بنتا ہے جہاں امپائر کے فیصلے کے لحاظ سے ایک ہی ڈلیوری کا نتیجہ مختلف ہوتا ہے۔اگر امپائر نے ناٹ آئوٹ کہا ہے تو ناٹ آئوٹ ہے اور اگر امپائر نے آئوٹ کہا ہے تو آئوٹ ہے۔نامکمل معلومات کی وجہ سے ٹیکنالوجی پر اثر کے بعد گیند کی رفتار ایک پیشین گوئی ہے، حقائق پر مبنی معلومات نہیں۔ حقیقت میں یہ تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر نصب کیمروں سے جمع کیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر رفتار کا تخمینہ فراہم کرتا ہے۔
دھرم شالہ ٹیسٹ،سیریز جیتنے کے باوجود بھارت شکست کا متحمل کیوں نہیں ہوسکتا
جیسا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف تین وکٹوں کی فتح میں غلطی کا اعتراف ہوا ہے۔ ورچوئل آئی کے کرکٹ آپریشنز مینیجر ولیم ایڈورڈز نے وضاحت کی ہے کہ بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی اثر کے بعد سوئنگ کی حرکت کا حساب نہیں رکھتی۔یہ ایک پیشین گوئی ہے،ایڈورڈز نے بتایا کہ ہم جو فراہم کرتے ہیں وہ انتہائی درست ہے۔ ٹریکنگ کے بہترین حالات میں، ہم اپنے ڈیٹا پر 100 فیصد بھروسہ کرتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ آپ گیند کے سوئنگ کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔ایڈورڈز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کمپیوٹر کریش، فیلڈر کی پوزیشننگ اور ناقص کیمرے پوسٹ باؤنس ڈیٹا کو متاثر کر سکتے ہیں۔