ڈھاکا ۔کرک اگین
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایم نجم الاسلام کو فنانس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
بی سی بی کا کہنا ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ بنگلہ دیش کی اعلیٰ کرکٹ باڈی کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا جب نجمل کے کرکٹرز کے بارے میں تبصرے نے بڑے پیمانے پر ردعمل کو جنم دیا۔
اس فیصلے کا اعلان جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔
بنگلہ دیش کے کرکٹرز نے ان کی معطلی تک بی پی ایل میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور آج کا میچ تاخیر کا شکار ہوا۔
