گالے۔کرک اگین
بنگلہ دیش نے سری لنکا میں ٹیسٹ میچ ڈرا کردیا،ٹیبل پر نمبر ون
سری لنکا کو بنگلہ دیش نے اچھا خاصا ٹف ٹائم دیا ۔اسے مجبوری کی حالت میں میچ ڈرا کرنا پڑا اور کہہ کر کرنا پڑا اور یوں پانچ اوورز قبل پانچواں دن ختم ہو گیا ۔
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا ہے۔ یہ میچ گالے میں کھیلا جا رہا تھا۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو 296 رنز کا ہدف ملا۔ اس نے آغاز تیز کیا لیکن پے در پے وکٹیں گرنے کے بعد اس نے اپنی سپیڈ روک لی اور آخری 15 اوورز میں تو ایک سے سوا کی اوسط سے اسکور کیا ،جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکا کا سکور دوسری اننگ میں چار وکٹ پر 72 تھا ۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز 285 رنز سات وکٹ پر ڈکلیئر کی۔
اننگز کی خاص بات نجم الحسن شانتو کی پھر سنچری تھی ۔وہ 125 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نےپہلی باری میں بھی سنچری بنائی۔ وہ دوسرے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے کہ ایک ہی ٹیسٹ میچ میں ان کی دو سینچریاں ہیں ۔انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
میچ ڈرا ہوا ۔ڈبلیو ٹی سی نئی سائیکل کا یہ پہلا میچ تھا ۔جس کا نتیجہ آیا ہے اور یہ بڑا خوشگوار نتیجہ ہے ۔
ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش کو نمبر ایک دکھایا گیا پہے۔ دونوں کا ایک ایک میچ ہے ۔چار چار پوائنٹس ہیں اور 33 فیصد شرح ہے۔ لیکن بنگلہ دیش کو پہلے اور سری لنکا کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا۔