| | | | |

بنگلہ دیش مظاہرے،دورہ پاکستان کیلئے تربیتی کیمپ ملتوی،ٹیموں کی پرواز کی گارنٹی ختم

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش مظاہرے،دورہ پاکستان کیلئے تربیتی کیمپ ملتوی،ٹیموں کی پرواز کی گارنٹی ختم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیشی میں احتجاج۔کرفیو کا نفاذ۔پاکستان کے دور کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ ملتوی۔اے ٹیم کے دورہ پاکستان پر بادل منڈلانے لگے۔ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فی الوقت کچھ کہنے سے انکار کردیا ہے۔

بنگلہ دیش میں حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی ہے اور حکمران جماعت کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے۔اس کے بعد بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے  اتوار4ا گست سے کرفیو نافذ کیا ہے جو غیر معینہ مدت کیلئے ہوگا۔

بنگلہ دیش بورڈ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اے ٹیم کا دورہ پاکستان ابھی شیڈول پر ہے لیکن میں اس کی ضمانت نہیں دے سکتا۔بنگلہ دیش اے ٹیم نے 6 اگست کو پاکستان کیلئے پرواز پکڑنی ہے اور دس سے 27 اگست تک 2 چار روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلنے ہیں ،اس میں 7 ٹیسٹ پلیئرز بھی شامل ہیں جو ٹیسٹ سیریزکیلئے پہلے 4 روزہ میچ کا حصہ ہونگے جو کہ دس اگست سے شروع ہوگا۔

بنگلہ دیش 17 اگست کو دو ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان جائے گا جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ کراچی 30 اگست سے 3 ستمبر تک دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔عہدیدار نے کہا کہ اے ٹیم کا دورہ ابھی جاری ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے آپ یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن ہمیں امید ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر پرواز کر سکیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *