| | |

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سے قبل بنگلہ دیش کو جھٹکا

 

 

اسلام آباد ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سے قبل بنگلہ دیش کو جھٹکا

بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان میں جھٹکا ۔اہم کھلاڑی ان فٹ۔

بنگلہ دیش کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل ایک دھچکا لگا ہے۔ اوپنر محمود الحسن کمر کی انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں۔ بی سی بی نے ابھی تک محمود کے متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے۔

بی سی بی کے چیف فزیشن دیباشیش چودھری نے ہفتہ کو تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں محمود کے حوالے سے ایک میل موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی دائیں کمر میں چوٹ آئی ہے اور اس کے نتیجے میں انہیں تین ہفتوں کے لیے آرام دیا جا رہا ہے۔

  1. محمودبنگلہ دیش اے ٹیم کا حصہ تھے۔ اسلام آباد میں شاہینز کے خلاف فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور اس کے نتیجے میں دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کر سکے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے شاہینز کے خلاف پہلی اننگز میں 65 رنز بنائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *