بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ایک ذریعے نےتصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش حکومت کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرول جمعرات (21 جنوری) کو قومی کرکٹرز کے ساتھ بیٹھیں گے، تاکہ انہیں ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی شرکت کے حوالے سے موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے۔ توقع ہے کہ وہ کرکٹرز کے خیالات بھی سنیں گے۔
کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ میٹنگ میں شرکت کریں جو سہ پہر 3 بجے ہوٹل انٹر کانٹی نینٹل میں ہو گی کیونکہ حکومت انہیں آئندہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے اپنی پوزیشن سے آگاہ کرنا چاہے گی۔
یہ سمجھا جاتا ہے کہ آصف ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے کرکٹرز کی ان کی توقعات کے بارے میں رائے سنیں گے۔ وہ بحران کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی بات کریں گے۔
