ممبئی ۔دبئی۔کرک اگین رپورٹ
کھلاڑیوں کے مصافحہ کا تنازعہ،بھارتی بورڈ کا آفیشل رد عمل آگیا ،منصوبہ کہاں بنا،سٹوری۔کرکٹ بریکنگ نیوز
تو پاکستان کی شکست اور بھارت کی جیت چھوٹی خبر بن کے رہ گئی بڑی خبر یہ تھی کہ بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔ جواب میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے پوسٹ میچ کانفرنس سے کنارہ کشی اختیار کی ۔اب یہ بحث چل رہی تھی کہ ایشن کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کا ایک رد عمل سامنے آیا کہ بھارت نے یہ اچھا نہیں کیا۔ اگلے میچوں میں امید ہے وہ ایسا نہیں کریں گے، لیکن بی سی سی ائی کا سخت رد عمل آیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اصولی موقف دے دیا ۔قانون کی کتاب پڑھا دی۔ رولز بتا دیے اور پاکستان کو بتا دیا کہ ہم نے کوئی قانون نہیں توڑا اور کوئی ایسی چیز نہیں کی ۔
بی سی سی آئی کے سینئر عہدیدار نے واضح کیا کہ میچ کے بعد کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے کا کوئی اصول نہیں ہے۔ اگر آپ اصول کی کتاب پڑھتے ہیں تو اپوزیشن سے مصافحہ کرنے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے۔ یہ ایک خیر سگالی کا اشارہ ہے اور ایک طرح کا کنونشن ہے، قانون نہیں ہے، جس پر دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان میں عمل کیا جاتا ہے۔ اگر کوئی قانون نہیں ہے تو بھارتی کرکٹ ٹیم کسی ایسی اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کی پابند نہیں ہے جس کے ساتھ سرکاری سطح پر تعلقات کی تاریخ ہے۔
نیا انکشاف
فیصلہ بے ساختہ نہیں تھا۔ ذرائع کا خیال ہے کہ اپریل کے پہلگام دہشت گردانہ حملے ،آپریشن سندورکے تناظر میں بی سی سی آئی اور ٹیم مینجمنٹ نے دبئی میں ہائی وولٹیج تصادم سے پہلے اپنے موقف پر غور سے بات کی۔
ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے اس کال میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سینئر کھلاڑیوں نے قوم کے ساتھ یکجہتی کو اجاگر کرتے ہوئے اس اقدام کی حمایت کی۔
