دبئی ۔کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ ٹرافی،بی سی سی آئی کا اگلا پلان،آئی سی سی میں قرارداد ،پھر کیا ہوگا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
بھارتی کرکٹ بورڈ یعنی بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے خلاف انٹرنیشنل کونسل میں ایک قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قرارداد کی منظوری اسے آئی سی سی کی اہم کمیٹی میں لے کے جائے گی جہاں اکثریتی فیصلہ محسن نقوی کو اس فیصلے پہ عمل درآمد کرنے کا پابند کرے گا۔
کرک اگین نے یہ بریکنگ نیوز گزشتہ روز ہی شائع کی تھی۔
ایشیا کپ ٹرافی معاملہ،کوئی تقریب نہیں،بھارت آئی سی سی جارہا،بی سی سی آئی ذرائع
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشن کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو لاہور میں جو خط لکھا، جس میں کہا کہ ایشیا کپ کی ٹرافی ہمارے حوالے کی جائے ۔اس کے بعد سے سی چیف کا یہ جواب سامنے آیا کہ ہاں اپنا ایک کھلاڑی اور آفیشل بھیج دیں ۔دبئی میں تقریب ہوگی ۔کیمرہ لگے گا، اس کے سامنے میں ٹرافی دوں گا۔ بی سی سی آئی کو ظاہر ہے یہ قبول نہیں۔
آپ کو یاد ہوگا 28 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے فائنل کے بعد بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد محسن نقوی نے ٹرافی ایشن کرکٹ کونسل کے دفتر واپس بھجوا دی تھی اور وہاں اس وقت وہ موجود ہے۔ بھارت نے یہ سارا کچھ ،خط و کتابت ٹرافی کے لیے نہیں بلکہ اپنا کیس بنانے کے لیے کی ہے جو آئی سی سی میں وہ پیش کرنے جا رہا ہے قوانین کے مطابق ائی سی سی کمیٹی میں قرارداد کی منظوری اس کے بعد اس کمیٹی کا فیصلہ اور پھر اس پہ عمل درامد پابند کرے گا کہ وہ اس پر عمل کریں۔
بھارتی ٹیم اس وقت آسٹریلیا میں ہے اور 8 نومبر تک بین الاقوامی مصروفیات رکھتی ہے، جب آسٹریلیا کے خلاف پانچواں اور آخری ٹی 20 کھیلا جانا ہے۔
کسی بھی صورت میں بھارت کی ٹیم، بی سی سی آئی، اور بھارتی فریق واضح ہیں کہ وہ نقوی کے ہاتھ سے ٹرافی کو قبول نہیں کریں گے، جس سے معاملہ مسلسل تعطل کی حالت میں رہے گا۔ اب سب کی نظریں دبئی میں 4-7 نومبر کو ہونے والے آئی سی سی اجلاس پر ہوں گی، جہاں ایک قرارداد پیش کی جا رہی ہے۔
