نئی دہلی ۔کرک اگین رپورٹ
بھارتی کرکٹ بورڈ کے نو منتخب صدر راجر بینی کا رمیز راجہ کے جواب میں اہم رد عمل آگیا ہے،ساتھ ہی بورڈ میں موجود ان کے بورڈ سیکرٹری جے شاہ کی رائے یا اعلان سے بڑا اختلاف کرگئے ہیں۔
راجر بینی جو سابق ٹیسٹ کرکٹر ہیں ،ورلڈ کپ 1983 ونر ٹیم کے رکن ہیں،کہتے ہیں کہ ہم اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ یا اس کا اعلان سرے سے کر ہی نہیں سکتے۔ہم بورڈ ایگزیکٹو کے طور پر کام کرتے ہیں۔یہ فیصلہ ہمارے اختیار سے باہر ہے۔بھارتی حکومت اس کا فیصلہ کرے گی۔وہی گائیڈ لائن دے گی۔جب بھی ادھر سے کچھ ہوگا تو بات ہوگی۔
راجر بینی نے 2 روز قبل 18اکتوبر کو سوراگنگولی کی جگہ چارج سنبھالا تھا۔ان کا یہ بیان سیکرٹری بورڈ نے شاہ جو کہ ایشین کرکٹ بورڈ کے صدر بھی ہیں سے یکسر مختلف ہے،انہوں نے ایشیا کپ 2023 پاکستان سے نیوٹرل مقام منتقل کرنے ،اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے جواب میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے سخت موقف بھری ایک پریس ریلیز جاری کی تھی۔اس میں 2023 ورلڈکپ سے اخراج کی بات بھی تھی۔
آج دن بھر میں بھارتی وزیر ودیگر افراد کے مختلف بیانات سیاسی ماحول گرم کرتے رہے۔