| | |

دن ہو،رات ہو،بعد والی ٹیم کی ناکامی لازمی ہوگئی،شاداب خان ہیرو

فیصل آباد،پی سی بی میڈیا ریلیز

دن ہو،رات ہو،بعد والی ٹیم کی ناکامی لازمی ہوگئی،شاداب خان ہیرو۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ : لیک سٹی پینتھرز نے نور پور لائنز کو 84 رنز سے ہرادیا۔پینتھرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.5 اوورز میں 283 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔لائنز 35.2 اوورز میں 199 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

پینتھرز کے مبصرخان اور حیدر علی کے درمیان 144 رنز کی شراکت۔مبصرخان 90 رنز اور حیدر علی 84 رنز بناکر نمایاں رہے۔شاہین آفریدی اور احمد دانیال کی تین تین وکٹیں تھیں۔

لائنز کی اننگزمیں امام الحق کی نصف سنچری نمایاں تھی۔پینتھرز کے شاداب خان اور اسامہ میر کی تین تین وکٹیں بھی قابل ذکر تھیں۔شاداب خان عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

ٹورنامنٹ کا چھٹا میچ بدھ کو ڈولفنز اور نور پور لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *