لاہور،کرک اگین رپورٹ
چیف سلیکٹر بننےس ے قبل چیئرمین سےکہا تھا کہ اسی وجہ سے 5 سٹنٹ ڈل چکے،گنجائش نہیں ہے،انضمام الحق،سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کو35 سال دینے کے بعد بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اگر میرادفاع نہیں کرسکتا ہے تو ٹھیک ہے،میں جارہاہوں۔اس بار چیف سلیکٹر بننے سے پہلے میں نے چیئرمین ذکا اشرف اور سی ای او سلمان نصیر کو کہا تھا کہ مجھے رہنے ہی دوپہلے بھی ساڑھے 3 سال چیف سیلکٹر رہا تو مجھے 5 سٹنٹ پڑگئے تھے،اب میرے میں گنجائش نہیں ہے۔
انضمام الحق نے یہ بھی کہا ہے کہ میرا کسی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں۔میں نے کسی کو بلیک میل نہیں کیا اور نہ کجھے کسی نے کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی کو کہا تھا کہ جب تک آپ کا چیف سلیکٹر ہوں۔میرادفاع کرنا آپ کا فرض ہے لیکن انہوں نے ایک بھی بیان جاری نہیں کیا۔
انضمام الحق کہتے ہیں کہ پلیئرز میری عزت اس لئے کرتے ہیں کہ میں ان کی عزت کرتا ہوں۔