لندن،کرک اگین رپورٹ۔لارا کا ریکارڈ نہ توڑنے پر بین سٹوکس اور سٹورٹ براڈ بھی پروٹیزکپتان کیخلاف آگئے،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جنوبی افریقا کے کپتان ویان مولڈر کے برائن لاراکے 400 رنز کے ریکارڈ کو نہ توڑنے پر انہیں جہاں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے ہدف تنقید بنایا،وہاں اب انگلینڈ سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے کہا ہے کہ اب یہ ملڈر کو دوبارہ موقع نہیں ملے گا۔یہ چانسز کبھی کبھار ملا کرتے ہیں۔سٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ پروٹیز کپتان مولڈر فیصلے کیلئے پریشان ہوگئے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل کرس گیل نے مولڈر کو ڈرپوک اور ڈبل مائنڈڈ کہہ کر کہا تھا کہ انہوں نے غلط فیصلہ کیا۔
ملڈرز نے زمبابوے کے خلاف 367 رنزناٹ آئوٹ پر اس وقت اننگ ڈکلیئر کی،جب ابھی میچ کے دوسرے روز کا لنچ ہوا تھا۔بعد میں اگلے روز جنوبی افریقا اننگ اور 236 رنز سے جیتا۔سیریز 0-2 سے نام کی۔