حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ
بین سٹوکس اور انگلش وکٹ کیپر منافق،بمراکو دھوکے سے آئوٹ کرنے کی کوشش وائرل،تیسرے ملک کے فینز برہم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کو بھارت میں ہرانے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس اور وکٹ کیپر بین فوکس کو منافق اور بے ایمانوں کا خطاب دے دیا گیا ہے اور یہ ٹائٹل ہارنے والے ملک بھارت سے نہیں بلکہ آسٹریلیا کی جانب سے آیا ہے اور اس کی وجہ بین فوکس کے ایک اور متنازعہ رن آئوٹ کی کوشش کو قرار دیا گیا۔
جسپریت بمراہ کو بین فوکس کی اسٹمپنگ کی کوشش نے کرکٹ کے قوانین اور اسپرٹ کے درمیان بحث کو دوبارہ جنم دیا۔ حیدرآباد میں پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 231 کا دفاع کرتے ہوئے انگلینڈ نے کھیل کے مقررہ وقت پانچ بجے سے پہلے آٹھ ہندوستانی وکٹیں حاصل کیں اور ان کے کپتان بین اسٹوکس نے اضافی آدھے گھنٹے میں کام تمام کیا۔28 رنزکی جیت نام کی۔
ویرات کوہلی آج تک نیشنل اکیڈمی نہیں گئے،روہت شرما کویہ کیوں کہنا پڑا
بمراہ کو انگلش وکٹ کیپر کی جانب سے اسٹمپ کرنے کی کوشش نے آسٹریلیائی شائقین کو مشتعل کردیا۔ وکٹ کیپر بین فوکس نے بیلز کو اس وقت ہٹا دیا جب بمراہ ہارٹلی کی گیند کھیلنے کے بعد ایک ایک ایکشن ختم کر کے دوسرے ایکشن پر تھے اور ایک چھوٹی سی جمپ لاگئی، اس دوران یہ اپیل ہوئی۔اس پوزیشن سے اٹھنے کی کوشش میں بمراہ اچھل پڑے اور ہوا میں گھومے۔ فوکس تقریباً یقینی طور پر کسی چیز کی توقع میں گیند کو تھامے کھڑے تھے۔ اب جیسے ہی بمراہ نے دونوں پاؤں ہوا میں اٹھائے، اس نے بیلز اتار لیں اور ایک اپیل کی۔پچھلے سال کی ایشز کی اسٹمپنگ کہانی کے ساتھ ،جس میں الیکس کیری نے متنازعہ طور پر جونی بیئرسٹو کو اسٹمپ کیا تھا – ابھی بھی آسٹریلیا کے کرکٹ شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہے،آج کی حرکت بھی یہی تھی۔’