| | | |

بڑا میچ،بڑا پلیئرمچل سٹارک،آئی پی ایل 2024 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کنفرم

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

 

بڑا میچ،بڑا پلیئرمچل سٹارک،آئی پی ایل 2024 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کنفرم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل 2024کے پلے آف میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی شاندار جیت۔فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پیٹ کمنز کی سن رائزر حیدرآباد حلوہ بن گئی۔احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں ناکام ٹیم اننگ کے بیس اوورز پورے نہ کھیل سکی اور 3 بالیں قبل 159 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ٹریوس ہیڈ صفر پر گئے۔راہول تریپاتھی55 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔مچل سٹارک 34 رنزدے کر 3 وکٹیں لے کر سرفہرست رہے۔فاتح ٹیم نے ہدف 14 ویں اوور میں2 وکٹ پر 164 رنزبناکر 8 وکٹ سے میچ جیتا۔کپتان سری یاس 58 رنزکے ساتھ نمایاں تھے۔

آئی پی ایل چھوڑنے والے انگلش کپتان پاکستان کے خلاف چند میچز سے باہر

سن رائزرز حیدرآباد ابھی ریس میں ہے۔بدھ 22 مئی کو پہلے ایلمنٹر میں آج راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرزکےدرمیان کی فاتح ٹیم سے سن رائزرز ایک چانس اور لے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *