ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا سے بڑی بریکنگ نیوز۔بھارتی کپتان نیٹ سیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے زخمی۔تھوڑی دیر بعد کھیلنے کی کوشش کی ،نہ کھیل سکے۔تکلیف کے عالم میں گرائونڈ سے باہر واپسی ہوئی۔
ایڈیلیڈ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اختیاری سیشن میں تھی،جہاں کرکٹرز بیٹنگ پریکٹس کرنے آئے،ان میں روہت شرما بھی شامل تھے۔بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کرتے ہوئے بازو پر بال لگی۔گڈ لینتھ پر پڑنے والی گیند بازو پر اتنے زور کی لگی تھی کہ وہ دردسے کراہ اٹھے۔موقع پر موجود کھلاڑی جمع ہوئے۔روہت شرما نے خود پر قابو پاتے ہوئے اپنے بازو کو ایڈجسٹ کیا،انہیں لگا کہ وہ درست ہوگئے ہیں۔اگلی بال کھیلنے کی کوشش کی تو درد سے کراہ اٹھے۔پھر کیا تھا۔فزیو وکٹ پر پہنچے اور وہ ان کے ساتھ میدان چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
بابر اعظم کا بڑا فیصلہ،ٹیم چھوڑدی،کپتانی بھی شایدنہ کریں
قریب 40 منٹ کے بعد وہ دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے تو تکلیف تو نہیں تھی لیکن چہرہ پر سنجیدگی تھی۔بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چونکہ جمعرات کو سیمی فائنل کھیلنا ہے،اس لئے روہت شرما کے پاس درمیان میں 2 روز باقی ہیں،امید ہے کہ مکمل فٹ ہوجائیں گے۔پہلا سیمی فائنل کل بدھ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا۔