کرک اگین رپورٹ
نیا ٹوئسٹ،میچ ریفری پاک بھارت مقابلہ سے قبل محسن نقوی سے رابطے میں تھے۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میچ ریفری میچ سے قبل ایشین کرکٹ کونسل، جس کے سربراہ محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین بھی ہیں کی ہدایات پر عمل کر رہے تھے۔
آئی سی سی کا اس سے کیا تعلق ہے؟ ان کا کردار تب ختم ہو جاتا ہے جب آفیشلز کا تقرر ہوتا ہے۔ اے سی سی سے کسی نے کھیل سے پہلے پائی کرافٹ کے ساتھ بات چیت کی تھی، اور ٹاس کے وقت جو کچھ ہوا وہ اس چیٹ کا نتیجہ تھا۔ اب وقت آگیا ہے کہ پی سی بی کے سربراہ کو پتہ چل جائے کہ وہ بات کیا تھی، کس نے کی، اور کیوں آئی سی سی پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے خود کو دیکھیں۔
ساری گفتگو اور سوشل میڈیا پر پوسٹ شکست کے بعدگھر واپسی کے بیانیہ کے لیے اچھا ہے لیکن یہ بہت کم معنی رکھتا ہے۔
