| | | | | |

بڑا اپ سیٹ،پروٹیز خواتین مردوں سے آگے،پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں

کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

بڑا اپ سیٹ،پروٹیز خواتین مردوں سے آگے،پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں۔جنوبی افریقی خواتین ٹیم مردوں سے آگے نکل گئیں۔بڑی اپ سیٹ جیت۔کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی پروٹیز ٹیم بنی ہے،مردوں کا ایونٹ ہو یا خواتین کا،اس سےقبل جنوبی افریقی ٹیم کبھی بھی آئی سی سی گلوبل ایونٹ کا فائنل دیکھ نہیں سکی ہے۔

کیپ ٹائون مین اس نے آئی سی سیویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں اپنے سے کہیں تگڑی اور فیورٹ انگلش ٹیم کو سخت مقابلہ کے بعد 6 رنز سے ہرادیا۔یہ نتیجہ اس حوالہ سے ایک جیسا رہا ہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھی آسٹریلیا صرف5 رنز سے بھارت کے خلاف جیتا تھا۔انگلش ٹیم  پروٹیز کے اسکور 164 رنز 4 وکٹ کے جواب میں 8 وکٹ پر 158 تک پہنچ سکی۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کافائنل اب اتوار کو جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلاجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *