ملتان،کرک اگین رپورٹ۔بریکنگ نیوز،بین سٹوکس کی ملتان کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک،پاکستانی 11 پلیئرز کی اپ ڈیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کی پاکستان کے خلاف سات اکتوبر سے شروع ہونے والے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ اس بات کا اندازہ جمعہ کو اس وقت ہوا جس وقت انہوں نے پہلی ٹریننگ کی۔پاکستان کی پہلی ٹیسٹ میچ الیون کا انتخاب کل ہوگا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں بین سٹوکس ایسے وقت میں آئے ہیں،جب انجری کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف پوری ہوم سے باہر تھے۔ نیٹ پریکٹس میں بین سٹوکس نے معمولی ٹائم کے لیے بیٹنگ کی اور چند گیندیں کیں اور اپنی اپنی فٹنس جانچنے کا اندازہ لگایا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے قریبی ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ بین سٹوکس ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوئے ہیں اور ان کے ابھی مرید کچھ ٹیسٹ ہونے ہیں اس کے بعد ہی فیصلہ ہوگا کہ وہ پاکستان کے خلاف کھیل سکیں گے یا نہیں۔ اب ٹائم چونکہ بہت کم باقی ہے اس لیے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بین سٹوکس پاکستان کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
ناصر حسین کا بابر اعظم اور بین سٹوکس الیون کیلئے اہم دعویٰ ،پاکستان کی تعریف
اگر بین سٹوکس جیسا کہ انہوں ن اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان میں پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے لیکن بائولنگ نہیں کریں گے ایسی کنڈیشن میں انگلینڈ کو اپنی بولنگ لائن کو متوازن کرنے کے لیے پاپڑ بیلنے پڑیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ پھر انگلینڈ کو چار پیسز کے ساتھ جانا پڑے گا اور ممکن ہے کہ وہ جو روٹ کے سپن پر اکتفا کریں جو کہ فل ٹائم اسپنر نہیں ہے اور اگر بین سٹوکس نہیں کھیلتے تو انگلینڈ کا انتخاب اسان ہو جائے گا بین سٹوکس کی عدم موجودگی میں اولی پوپ جنہوں نے سری لنکا کے خلاف کپتانی کی تھی وہ قیادت جاری رکھیں گے۔ نمبر چھ پر سمتھ کو بیٹنگ کے لیے بھیجا جا سکتا ہے اور اس کے بعد پانچ بائولرز کا انتخاب کرنا اسان ہوگا جس میں تین پیسرز اور دو سپنرز ہو سکتے ہیں۔ برائٹن کارز کو ٹیسٹ ڈیبیو مل سکتاہے۔
ملتان میں محفوظ،خوش،گرمی مسئلہ ہی نہیں،سموگ محسوس نہیں ہوئی،زیک کرولی
ادھر ملتان ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کا اعلان کل شام یا پرسوں صبح متوقع پے۔پچ پر ابھی گھاس موجود ہے۔اسے کم کرنے کے امکانات ہین۔ایسے میں اسپنرز کو مدد ملے گی۔پاکستان ابرار احمد کے ساتھ اٹیک کرے گا اور انگلینڈ اپنے ینگ اسپنرز میں سے ایک کا انتخاب ضرور کرے گا۔