کراچی ،کرک اگین رپورٹ
ہیری بروک کی مسلسل تیسری سنچری،ڈیوڈ گاور کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا،کراچی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو مشکلات سے بھی باہر نکالا۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز چائے کے وقفہ پر 5 وکٹ پر 254 انگلینڈ کا اسکور ہوگیا تھا۔بروک 108 اور فوکس 42 ہر کھڑے تھے۔
دوسرے سیشن میں پاکستان کے کپتان کی ناقص بائولنگ سلیکشن نے انگلینڈ سے کو موقع دے دیا۔ایک موقع پر اس کے 5 کھلاڑی 146 پر پویلین لوٹ گئے تھے ۔
ہیری بروک نے رواں سیریز میں مسلسل تیسرے میچ میں تیسری سنچری اسکور کی۔کیریئر کے ٹوٹل میچز ہی 4 ہیں۔انہوں نے پاکستان کی سرزمین پر ایک سیریز میں کسی بھی انگلش بیٹر کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔سابقہ ریکارڈ ڈیوڈ گاور کا 1984 کی سیریز کے 5 اننگز میں 449 اسکور کا تھا۔
نیشنل بنک ایرینا سابقہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرکٹ فینز بھی بور ہوئے۔کچھ سوتے پائے گئے ۔
ادھر کمنٹری بکس میں بازید خان نے ساتھی کمنٹیٹرز ناصر حسین اور ڈیوڈ گاور کی موجودگی میں پاکستان کی پالیسی پر تنقید کی اور کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ان پچز پر گھاس ہوتی ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں گھاس ارادی جاتی ہے۔اس سے یہی پلیئرز جو پہلے کامیاب ہوکر اوپر آتے ہیں اور پھر یہاں ہی ناکام ہوجاتے ییں۔
ہیری بروک کو ساتھی کھلاڑی فوکس کا ساتھ رہا۔