کرک اگین رپورٹ
بھارت کبھی جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز جیت سکا؟کہانی جانیئے۔پاکستان اور بھارت دونوں اپنی تاریخ کے مشکل ترین دوروں پر ہیں۔بھارت جنوبی افریقا میں ہے اور پاکستان آسٹریلیا میں ہے۔بھارت 2 میچزکی سیریز کا آغاز باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے کرے گا تو پاکستان 3 میچزکی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کھیلے گا۔دونوں کیلئے ایک قدرے مشترک بات یہ ہے کہ بھارت جنوبی افریقا میں کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکا اور پاکستان آسٹریلیا میں کبھی ٹیسٹ ٹرافی نہیں اٹھاسکا ہے۔
بھارت نے جنوبی افریقا میں 23 ٹیسٹ میچزکھیلے ہیں،صرف 4 جیتے ہیں اور 12 میچزہارے۔7 ڈرا کھیلے ہیں۔بھارت نے 1992 سے اب تک جنوبی افریقا میں 9 ٹیسٹ سیریز کھیلی ہیں۔2010 میں وہ سیریز ڈرا کھیل سکا۔اس کے علاوہ اسے تمام 8 سیریز میں شکست ہوئی ہے۔
پاکستان نے آسٹریلیا میں 3 سیریز ڈرا کھیلی ہیں اور10 سیریز میں شکست ہوئی ہے۔کوئی نہیں جیتا،پاکستان شاید اس بار بھی ہارجائے۔سوال یہ ہے کہ کیا بھارت جنوبی افریقا میں جیسے سکے گا۔