لاہور،ٹورنٹو:کرک اگین رپورٹ
کینیڈا گلوبل ٹی 20 لیگ نےلاہور قلندرز کاکوچنگ اسٹاف اٹھالیا۔لاہور قلندرز کے کینیڈاکی آنے والی ٹی 20 لیگزمیں چرچے۔پورا کوچنگ سٹاف اٹھالیا ہے اور یہی نہیں بلکہ متعدد پاکستانی کرکٹرز بھی سائن کئے ہیں۔1992 ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے رکن،پی ایس ایل کے 2 بار کے چیمپئن قلندرز کے کوچ عاقب جاوید اپنی پوری ٹیم سمیت ٹورنٹو نیشنلز میں چلے گئے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت قلندرز کی ٹیم انتظامیہ کرکٹ کے تمام فیصلے لے گی۔ عاقب کے علاوہ کل وقتی بائولنگ کوچ وقاص احمد، فیلڈنگ کوچ شہزاد بٹ اور پرفارمنس اینالسٹ نبیل ایڈگر پیس بھی شامل ہوں گے۔
گلوبل ٹی 20 لیگ چار سال کے وقفے کے بعد واپس آیاہے۔ پہلے دو سیزن 2018 اور 2019 میں ہوئے، لیکن ادائیگی کے تنازعات اور کوویڈ وبائی امراض کے باعث لیگ کا انعقاد نہیں ہوا۔
ایشیا کپ 2023،بڑے یوٹرن کے بعد جیتنے کے نعرے،کیا ہم واقعی جیت گئے
ٹورنٹو نیشنلز نے دو بار کی پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے کوچنگ سٹاف کو آؤٹ سورس کر سکیں جس کی سربراہی ڈائریکٹر کرکٹ اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید کر رہے ہیں تاکہ آئندہ گلوبل ٹی 20 لیگ میں فرنچائز کی قیادت کریں۔ ٹیم نے حالیہ ڈرافٹ میں چار پاکستانی کھلاڑیوں شاہد آفریدی، زمان خان، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کو بھی منتخب کیا تھا۔