فیصل آباد12 ستمبر،2024
فیصل آباد میں 5 چیمپئنز میں زوردار مقابلے شروع ہو گئے ہیں ۔ اقبال سٹیڈیم میں بحریہ ٹاؤن چیمپئنز کپ کا میلہ سج گیا۔کرکٹ کے شائقین پر جوش۔ 5 ٹیمیں آمنے سامنے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےبحریہ ٹاؤن چیمپئنز کپ کی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز کپ سےڈومیسٹک کرکٹ مضبوط ہو گی اور نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔چیمپئنز کپ کے لئے فیصل آباد کے شہریوں کا جوش و خروش دیکھ کر خوشی ہوئی۔پی سی بی نے میچز کے لئے اچھے انتظامات یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔
شائقین کرکٹ کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر فوکس کیا ہے۔امید ہے کہ شائقین کرکٹ چیمپئنز کپ کے میچز سے محظوظ ہوں گے۔ہماری کوشش ہے کہ فیصل آباد کی طرح دیگر شہروں میں بھی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے اور کرکٹ کے کھیل کو فروغ دیا جائے۔
فیصل آباد۔بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کا پہلا روز۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اقبال سٹیڈیم پہنچ گئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایم ٹی مارخورز اور پنتھرز کے درمیان افتتاحی میچ دیکھا.چیف سیکرٹری پنجاب و پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے ممبر زاہد اختر زمان۔ انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور۔ فیصل آباد کی کمشنر ۔ آر پی او ۔ سی پی او۔ڈپٹی کمشنر۔ بورڈ آف گورنرز پی سی بی کے دیگر ممبران نے بھی بحریہ ٹاؤن چیمپئنز کپ کاافتتاحی میچ دیکھا۔