| | |

چیمپئنز ون ڈے کپ،پوائنٹس ٹیبل،ٹاپ پرفارمرز ،باقی میچز

 

 

 

فیصل آباد۔پی سی بی میڈیا ریلیز

چیمپئنز ون ڈے کپ،پوائنٹس ٹیبل،ٹاپ پرفارمرز ،باقی میچز

بحریہ ٹاؤن چیمپینز ون ڈے کپ میں یوایم ٹی مارخورز دونوں میچ جیت کر 26 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست۔

لیک سٹی پینتھرز تین میں سے دو میچ جیت کر23 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔نور پور لائنز اور ڈولفنز پہلی کامیابی کی منتظر ہیں۔

لیک سٹی پینتھرز کے حیدر علی تین میچوں میں دو نصف سنچریوں کی مدد سے 149 رنز بناکر سب سے آگے ہیں۔

نور پور لائنز کے امام الحق 138 رنز اور لیک سٹی پینتھرز کے عثمان خان 130 رنز کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹورنامنٹ میں اب تک 2 سنچریاں یوایم ٹی مارخورز کے کامران غلام اور لیک سٹی پینتھرز کے عثمان خان نے بنائی ہیں۔بولنگ میں لیک سٹی پینتھرز کے محمد حسنین کی سب سے زیادہ 9 وکٹیں۔

یوایم ٹی مارخورز کے زاہد محمود اور الائیڈ بینک اسٹالیئز کے جہانداد خان چھ چھ وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

زاہد محمود اور محمد حسنین ایک میچ میں پانچ پانچ وکٹیں لینے والے بولرز ہیں۔

باقی میچز

18 ستمبر۔ ڈولفنز بمقابلہ یوایم ٹی مارخورز صبح ساڑھے نو بجے۔

19ستمبر۔ الائیڈ بینک اسٹالیئنز۔ بمقابلہ ڈولفنز سہ پہر تین بجے۔

20ستمبر۔ نورپور لائنز بمقابلہ یوایم ٹی مارخورز سہ پہر تین بجے۔

21ستمبر۔ لیک سٹی پینتھرز بمقابلہ الائیڈ بینک اسٹالیئنز۔ سہ پہر تین بجے۔

22ستمبر۔ ڈولفنز بمقابلہ نور پور لائنز۔ سہ پہر تین بجے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *