برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
چیمپئنز لیجنڈز لیگ،شرجیل،کامران بھارت پر برس پڑے،پاکستان کے 243 رنز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چیمپئنز لیجنڈری ٹی 20 لیگ کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان چیمپئنز نے بھارتی چیمپئنز کا کچومر نکال دیا۔ایج باسٹن میں کھیلےجارہے میچ میں پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیل کر 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 243 رنزبنائے۔
اوپنرز شرجیل خان اور کامران اکمل نے 145 اوورز کی شراکت قائم کی۔یوں یہ تیز تھی کہ صرف 65 بالز پر یہ شراکت بنی۔بھارت کو پہلی کامیابی شرجیل خان کی ملی جو 30 بالز پر 72 کرگئے۔صہیب مقصود نے بھی جارحانہ ہٹنگ کی اور 51 رنزکی اننگ کھیل گئے۔کامران اکمل 40بالز پر 77 کرگئے۔شاہد خان آفریدی پہلی بال پر صفر پر گئے۔شعیب ملک 25 پر ناقابل شکست لوٹے۔
عرفان پٹھان کو ایک اوور میں25 رنزکی مار پڑی۔